گلگت بلتستان

گلگت ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف مریضوں کا احتجاج، ٹائر جلا کر غم و غصے کا اظہار

گلگت( فرمان کریم) دو روز سے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو اپنے علاج کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہفتے کے روز مریضوں ا ور اُن کے لواحقین نے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین نے سٹرک پر ٹائر جلائے اور ایم ایس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ مریضوں کے لواحقین عبدالجبار، یاسر علی، عباس اور نصیر احمد نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے ڈاکٹر مریضوں کا چیک اپ نہیں کر رہے ہیں۔ ہم دور دارز علاقوں سے اپنے مریضوں کو علاج کی خاطرلے کر آئیں ہیں لیکن یہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث پورا ہسپتال بند ہے ۔ ڈاکٹروں کی من مانی کے باعث ہم لوگ ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم لوگ غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلنیکس میں بھاری رقوم دے کر اپنے مریضوں کا علاج نہیں کرا سکتے ہیں۔ ایم ایس اور شیفع خان کے درمیاں تنازعہ سے مریضوں کو علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹروں نے اپنی من مانی قائم کر رکھی ہے۔ صوبائی حکومت ان ڈاکٹروں کی من مانی ختم کرے اور ایم ایس کو فوری طور پر معطل کرے۔ اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کی علاج کا بندوبست کرے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ جب تک ایم ایس کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button