گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ضلع دیامر میں دس افراد جان بحق ہو گئے

گلگت/چلاس/ہنزہ: مسلسل بارشوں کی وجہ سے گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں تباہی و بربادی مچی ہے۔ ضلع دیامر میں تین مختلف واقعات میں کم ازکم دس افراد کے جان بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ چلاس کے نواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اور دو بیٹیوں سمیت چار افراد، جبکہ ضلع دیامر ہی کے وادی تانگیر میں مکان کی چھت گرنے سے ماں باپ اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسی طرح دیامر ہی میں پتھر گرنے کی وجہ سے ایک بزرگ جان بحق ہو گیا۔ دس اموات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

گلگت شہر میں سکارکوئی نالہ میں رات گئے آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، اور متعدد گھروں کو مکمل طور پر یا جزوی طور پر نقصان پہنچایاہے۔ گلگت شہر میں کونوداس پل کے قریب ایک مکان گرنے سے ریور ویو روڑ ٹریفک کے لئے بلاک ہوگیا ہے۔

ضلع ہنزہ کے تحصیل گوجال میں واقع چپورسن نامی گاوں میں دو دونوں سے بارش اور برفباری کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی کی خبریں ساممنے آرہی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شاہراہِ قراقرم متعدد مقامات پر زمینی تودے گرنے کی وجہ سے بندش کا شکار ہے۔

گلگت شہر میں تباہی کے مناظر

چلاس میں مکان کی چھت گرنے سے ہونے والی تباہی کے مناظر   

وادی گوجال میں متعدد مقامات پر برفانی اور زمینی تودے گرنے کے مناظر

ضلع کوہستان کے علاقے شانگلہ میں قراقرم ہائے وے کے مناظر

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button