گلگت بلتستان

ہاسس نالہ میں طغیانی سے اشکومن اور گلگت کے درمیان ٹریفک معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

چٹورکھنڈ(نمائندہ خصوصی)نالہ ہاسس میں طغیانی،اشکومن ،گلگت ٹریفک اتوار کی شام سے معطل مسافروں کو شدیدمشکلات ،بلاک کے دونوں جانب درجنوں گاڑیا ں پھنس گئیں ،پی ڈبلیو ڈی کا عملہ ایک ایکسویٹر اور روڈ قلیوں کی مددسے متاثرہ سڑک بحال کرنے میں مصروف ۔اتوار کی شام کو ہونے والی بارش کے نتیجے میں نالہ ہاسس میں سیلاب سے اشکومن تا گلگت اور گاہکوچ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔سیلاب سے نالے پر بنا عارضی پل تباہ ہوچکا ہے جبکہ زیر تعمیر کازوے کے ٹاورز کم چوڑائی کے باعث ملبے سے بھر گئے ہیں تاہم کازوے کو نقصان نہیں پہنچا۔ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی کا عملہ ایک ایکسویٹر کی مدد سے متاثرہ روڈ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن مشینری کی قلت کے باعث اگلے اڑتالیس گھنٹوں تک روڈ بحال ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔نالے کے دونوں جانب درجنوں مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں ۔عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button