سیاست

مہاجرین کرگل و لداخ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی دی جائے، محمد خان کا مطالبہ

سکردو ( سپیشل رپورٹر )مہاجرین کرگل لداخ کے صدر محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کرگل لداخ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں نمائندگی دی جائے مہاجرین کو اب تک حکومت پاکستان نے کوئی حقوق نہیں دیا گیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں حکومت پاکستان نے مہاجرین کو بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے جب بھی ہماری حقوق کی بات آتی ہیں تو حکومت مصلحتوں کا شکار ہوجاتی ہے اُنہوں نے کہا کہ مہاجرین کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو خصوصی سرکاری کوٹہ مختص کریں ایک طرف کشمیری مہاجرین کو حکومت اپنے سینے سے لگا کر تما م حقوق اور مراعات دئے جاتے ہیں لیکن کرگل لداخ کے مہاجرین کو اب تک سر چھپانے کا آشیانہ تک مہیا نہیں کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہیں اور جلد حقوق کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک چلائیں گیا اُنہوں نے کہا کرگل سکردو روڈ لداخ خپلو روڈ کھولنے کے لئے حکومت پاکستان سنجیدہ ہو ان سڑکوں کو کھولنے کے اقدامات کریں تاکہ علاقے میں سیاحت اور تجارت کو فروغ مل جائے گا اور گلگت بلتستان کے عوام کی معیشت بھی مضبوط ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ جلد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button