سیاست

مسلم لیگ نواز نے میر غضنفر کو موزوں عہدہ نہیں دیا، نمبردار اسلم

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر نمبردار اسلم نے کہا میر غضنفر علی خان کی شخصیت نہ صرف ایک پارٹی کے لئے ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے یکساں ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ قیادت نے ان کو سئینر نائب صدر کا جو عہدہ ان کو دیا ہے وہ نہایت ہی نامو زوں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے ہے اس وقت گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا کوئی وجود ہی نہیں تھا تب سے میر غضنفرعلی خان اور ان کے خاندان کی پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستگی تھی پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہے۔ اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ ان کو سئنیر نائب صدر کا عہدہ دینے کے بجائے پاکستان مسلم لیگ ن کا سئنیر رہنما پکارا جائے تو بہتر ہوگا۔ نمبردار اسلم نے مزید کہا کہ میر غضنفر علی خان اور ان کی خاندانی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے ۔ میر غضنفر علی خان نہ صرف ہنزہ کا بلکہ پورے گلگت بلتستان میں بسنے والے ہر مسالک کے لئے قابل قبول شخصیت ہے۔ 1971میں ذولفقار علی بھٹو نے جب ریا ست ہنزہ کو ختم کیا تو میر اور ان کے خاندان نے پاکستان مسلم لیگ میں شمیولیت اختیار کیاتھا۔تب سے میر غضنفر علی خان اور ان کی فیملی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے بے شمار خدمات انجام دیئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا نیا سیٹ اپ کا اعلان کیا تھا وہ سارے صدودر ، سیکرٹری اور مختلف عہدے پر کارکنوں کو نامزد کیا ہے وہ سارے عہداداران پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کئے ہوئے ان کو جمعہ جمعہ ابھی آٹھ دن بھی نہیں ہوئے ہیں ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ میر غضنفر علی خان سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر نائب صدر کے عہدے کو واپس لیا جائے اور سئنیر رہنماوں میں ان کا شمار ہونا چاہیے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button