سیاست

ہنزہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد انتخابی امیدواروں نے دھرنا دو دنوں کے لئے موخر کردیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ہنزہ ضلعی انتظامیہ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے درمیان پرسوں ۱۱ بجے تک دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ ۔ ضلعی انتظامیہ اور دھرنے میں شریک اُمیدواروں کے درمیان مذاکرات علی آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی ڈہ سی ہنزہ کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ،ایس پی ہنزہ آصف امین اعوان اور اسٹنٹ کمشنر شہریار احمد نے کی ۔جبکہ اُمیدواروں میں پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار وزیر بیگ ،پی ٹی آئی کے نامزد اُمیدوارعزیذاحمد ،آزاد اُمیدوار نیک نام کریم ،آزاد اُمیدوار امین شیر نے شرکت کی ۔اجلاس میں اُمیدواروں نے ضلعی انتظامیہ کوون پوائنٹ ایجنڈا پیش کرتے ہوئے وزیر بیگ نے کہاکہ جب تک عید قربان سے پہلے پولنگ ڈیٹ کا اعلان الیکشن کمیشن کی طرف سے نہیں ہوتا ہے تب تک دھرنا جاری رہے گا اس مطالبے کی تمام اُمیدواروں نے تائید کی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرکیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے تمام اُمیدواروں کا موقف سنا اور کہاکہ آپ کے مطالبات جائز ہیں بار بار الیکشن ملتوی ہونے سے مالی طور پر آپ لوگوں کا نقصان ہو ا ہے اور مجھے اس چیز کا احساس ہے ڈی آر او نے بذریعہ ٹیلی فونک چیف الیکشن کمشنر طاہر علی شاہ سے بات کی اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔تو اُنہوں نے اُمیدواروں سے بات کرنے کی خواہش کی ،جس پر پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار ،وزیر بیگ نے چیف الیکشن کمشنر سے موبائل پے بات کی اور اپنا ون پوائنٹ ایجنڈا پیش کیا عید قربان سے پہلے جب تک پولنگ ڈیٹ کا اعلان نہیں ہوتا ہے دھرنا جاری رہے گا ۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیر بیگ کو یقین دلایا کہ پرسوں تک نیا نوٹفیکشن آجائے گا اور وہ عید سے پہلے ہی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے یہ سب تمام دھرنے میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے سامنے ہوا ۔بعداز ڈسٹر کٹ ریٹرنگ آفیسر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے تمام اُمیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کو مطالبہ حل ہونے جارہاہے آپ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی ہے اس لئے آپ لوگوں سے مطالبہ ہے کہ دھرنا ختم کریں ۔اس پر مذاکرات میں شامل اُمیدواروں نے پرسوں ہفتہ ۱۱ بجے تک دھرنا ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button