سیاست

گلگت بلتستان کو اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، عابد استوری، رہنما پاکستان عوامی تحریک

شگر(عابد شگری) عوامی تحریک گلگت بلتستا ن کے چیف کورڈنیٹر اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عابد حسین استوری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ھوئے کہا ھے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں گلگت بلتستان کو شامل نہ کرنا لمحہ فکریہ ھے اہم اور حساس علاقے کے عوام کو راہداری منصوبے میں شامل نہ کرنے کی سازش مسلم لیگ ن نے تیار کی ھے حفیظ الرحمن درباری ملا بنے ھوئے ہیں وفاق کی خوش آمد حاصل کرنے کے لئے نام نہاد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق مارنا چاہتے ہیں.آئینی حقوق کا نعرہ لگانے والے مسلم لیگی حکومت خطے کی حیثیت تعین کرنے میں مکمل ناکام ھوچکی ھے.

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے اور آئینی حقوق نہ ملنے کی صورت میں عوامی تحریک گلگت بلتستان میں دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر مڈ ٹرم الیکشن مہم چلائے گی.حفیظ کی لولی لنگڑی حکومت کو سات ماہ کا عرصہ گزر چکا ھے لیکن عوامی مسائل جوں کے توں ھے.اقتدار کے نشے میں دھت مسلم لیگی کٹھ پتلی حکومت صرف میڈیا میں بیانات کی حد تک زندہ ھے گلگت بلتستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرھی.گندم آٹا بحران ہسپتالوں کے مسائل اور انفراسٹکچر کا کوئی پرسان حال نہیں ھے.طاہر القادری اور عوامی تحریک کے مرکزی رہنما جلد گلگت بلتستان کے حقوق بارے پالیسی مرتب کررھے ہیں اور جلد جی بی کے عوام کی حقوق کی تحریک چلائیں گے.انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خطے کے عوام سے مخلص نہیں.سکردو گلگت روڈ منصوبہ ایک بار پھر موخر کیا گیا ھے نئے اضلاع کے افتاح کے دوران وزیر اعلیٰ کے دبنگ اعلانات مکمل جھوٹ ثابت ھوچکی ھے بلتستان ریجن میں ترقیاتی کاموں کا نام ونشان نہیں ھے .وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کو عوامی مسائل حل کرنے کا فرصت نہیں صرف کابینہ ممبران اور کونسل ممبران میں اضافہ کرنے کے چکر میں ھے جو کہ گلگت بلتستان جیسے پسماندہ علاقے کے عوامی حقوق اور سرکاری خزانے پر بوجھ ھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button