سیاست

عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو رہا کیا جائے، قاسم زار

اسلام آباد (پ ر) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے، موجودہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے کارکن اور نوجوان رہنما قاسم زار نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہےجہاں اپنی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر دہشگر دی اور قسم قسم کے مقدمات درج کئے جاتےہیں۔ کیا گلگت بلتستان والوں کو اپنا حق مانگنے کا بهی اختیار نہیں ہے؟

انہوں نے کہا ہے کہ نام نہاد صوبائی حکومت نے مقدمات بنا کر سی پیک میں زیادتیوں کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی ھے۔ ہم مولانا سلطان رئیس الحسینی اور فدا حسین کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں، انکی فوری رہائی کا مطالبە کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں اس جعلی جمہوریت کا یہ ثمر ہے کہ حکمران قومی خزانوں کو لوٹ رہے ہیں اور ملک میں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔ اس جعلی جمہوریت کا ثمر یہ ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنی میگا کرپشن کے لئے منصوبے بنائے ہیں مگر عوام کو کچھ نہیں ملتا۔ قوم کو معاشی ترقی کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ بےروزگاری کے خاتمے کیلئے آج تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی راہ میں جو بھی حائل ہوا اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button