متفرق

فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی

یاسین ہندور (معراج علی عباسی )چھہ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پراپنے محسن شہداکو خراج عقیدت اور پاکستان کے جعغرافیائی و نظریاتی سرحدوں پر معمور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قومی ہیرو نشان حیدر حوالدار شہیدلالک جان کے مزار پر فورس کماندر ایف سی این اے گلگت بلتستان کے ہمراہ اعلیٰ عسکری وسول قیادت کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیااس موقع پرفورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل عاصم منیر نے شہید حوالدار لالک جان نشان حیدر کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ فور س کمانڈر نے شہید لالک جان نشان حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات کی بعدا زاں فور س کمانڈر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر ہمارے عسکری اور ملکی تاریخ میں ایک بہت اہم دن ہے اس دن دشمن نے اپنی عادتی برتری کے نشے میں ہمارے پاک وطن پر حملہ کیا تھا ۔ہمارے فوج نے اپنی جان کی پراہ نہ کرتے ہوئے اس سرزمین پاک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ چھ ستمبر کو پاک فوج اور عوام نے بے مثال قربانی اور ملک سے والہانہ محبت کا ثبوت دیتے ہوے وہ عظیم کارنامہ سرانجام دیا جو عسکری تاریخ کا ایک منفر د باب ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ اور اللہ کی مدد سے دشمن کی غرور کو خاک میں ملا دیئے۔انہوں نے کہا لالک جان شہید نشان حیدر گلگت بلتستان کے مایہ ناز سپوت تھے اور آج ہم سب کے لیے ہمت اور شجاعت کے اعلیٰ مثال بن چکے ہیں ان پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے جذبہ قربانی کو مشعل راہ بناکر ہم اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں ۔ لالک جان شہید نشان حیدر نے جو مثال پیش کی ہے وہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جا چکی ہے ۔ اور ملکی سطح پر ہر پاکستانی کے لیے باعث فخر ہے ۔ لالک جان شہید نشان حیدر نے دفاع وطن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے آباو اجدا د کے ان قربانیوں کی یاد کو تازہ کیا ۔ جنھوں نے جنگ آزادی سے لیکر کارگل کے مقام تک دشمن کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ان کی شمالی علاقوں میں پیش قدمی کو بھر پور طریقے سے روکا۔ محرکہ کارگل میں گلگت بلتستان کے بہادروں نے اپنی عسکری خدمات انجام دیتے ہوئے لازول قربانیاں رقم کی وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو سبق لالک جان شہید نشان حیدر کے قربانی سے ملا ہے وہ ایک عظیم ور ثہ ہے ۔ ہر زندہ قوم کا سرمائے افتخار ہوتا ہے ۔ ہمیں اپنی وراثت پر فخر ہے اور ہمت ، جرات اور جوانمردی کی روایات ہماری شہیدوں اور غازیوں نے ڈالی ہیں ہم اس کو اپنے خون کے آخری قطرے تک بر قرار رکھیں گے ۔اور ارض پاکستان کی دفاع کے خطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ آج ہم یہاں اپنے شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں تو ان بزرگوں ،ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں جن کی جگر گوشوں نے وقت آنے پر اپنی اچھی تربیت کا فرض چکایا۔ عوامی مطالبے پرفورس کماندر ایف سی این اے گلگت بلتستان نے لالک جان آرمی پبلک سکول ہندر کو کالج کادرجہ دینے اور سکول اور کالج کے طلباء کے اسانی کے یاسین کے مختلف گاوں سے لالک جان سکول ایند کالج ہندور تک بس سروس چلانے کااعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button