عوامی مسائل

ذمہ دار عملے کے علاوہ کسی کو بھی بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے کی اجازت نہیں ، شگر میں دفعہ 144 نافذ

شگر(عابد شگری)کرنٹ لگنے کے پے درپے واقعات کے بعد محکمہ برقیات شگر ان ایکشن ۔دفعہ 144نافذ کرکے محکمے کے عملے کے علاوہ کسی اور کو بجلی کے پولوں پر چڑھنے پر پابندی عائد کردی ۔تفصیلات کے مطابق شگر میں ایک ہی ماہ میں دو افراد بجلی کے پول پر چڑھنے کے باعث دو افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد محکمہ برقیات نے شگر بھر میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے محکمے کے عملے کے علاوہ کسی اور کو بجلی کے پول پر چڑھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کرنٹ لگنے کے خطرے کے پیش نظر ملازمین کو بھی شام چار بجے کے بعد کمپلین لینے سے منع کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کے بجلی خود ٹھیک کرانے کے رجحان اس لئے بڑھ گئے تھے کہ محکمہ برقیات کا کمپلین نمبر گزشتہ کئی سال سے بند پڑا ہوا ہے اس لئے کمپلین کرانے کے لئے کوسوں دور جانے کے بجائے خود پول پر چڑ کر بجلی ٹھیک کراتے تھے جس کے باعث ایک ہی ماہ میں دو افراد کرنٹ لگنے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے باعث محکمہ برقیات حرکت میں آکر شگر بھر کے در و دیواروں پر بجلی کے پولون پر چڑھنے سے منع پر مشتمل اشتہار آویزان کردیا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی نقصان نہ پہنچے اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ اگر برقیات کو عوام کی جان عزیز ہے تو وہ پہلے کمپلین نمبر ٹھیک کریں اور کمپلین وقت پر ہی ٹھیک کیا جائے تو کوئی بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پول پر چڑھنے کی کوشش نہیں کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button