عوامی مسائل

شہر سے جمع شدہ کچرہ تلف کرنے کے لئے عوامی سطح پر آگاہی کی ضرورت ہے، سیکریٹری دیہی ترقی آصف اللہ خان

گلگت(ریاض علی) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شہری علاقوں کوماڈل سٹی بنانے کیلئے سولڈ ویسٹ نظام پہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے شہروں میں صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچرے کو سائنسی طریقے سے تلف کرنے اور اسے دوبارہ قابل استعمال بنا نے کیلئے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے عوام کو تیار کیا جاسکے اپنے کارخانوں اور کھیتوں کو آباد کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اور تجاویز کے روشنی میں لوکل گورنمنٹ عملی اقدامات کرے گا تاکہ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیادوں پہ ٹنوں کے حساب سے جمع ہونے والا کچرے کو مناسب انداز میں ٹھکانہ لگائے جاسکے اور سائنسی انداز میں حفظان صحت کے عین اصولوں کے مطابق قابل استعمال بنایا جاسکے ۔شہری علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے عوام اور کمیونٹی اور سول سوسائٹی کا بھی اہم کردار ہے ہم سب اپنے حصے کی زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گے تو کوئی بھی مشکل ٹارگٹ کو بخوبی حاصل کر سکتے ہیں ۔صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں سولڈ ویسٹ کا جدید نظام کو گلگت شہر سے متعارف کرایا ہے اس مقصد کیلئے پہلے فیز میں نئی اور جدید سنیٹری مشینری میونسپل کارپوریشن گلگت کو فراہم کر دی گئی ہے اور بہت جلد اسکردو میونسپل کمیٹی کو بھی دی جارہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کیوجہ سے جمع ہونے والے کچرے کو مناسب انداز میں تلف کیا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لوکل گورنمنٹ کانفرنس ہال میں ڈاکٹر اختر حمید خان میموریل سوسائیٹی کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ ایک اہم ایشو ہے جسے سائنسی انداز میں مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے لوکل گورنمنٹ عملی اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سولڈ ویسٹ انسانیت کیلئے ایک چیلنچ سے کم نہیں جسکی وجہ سے مختلف موذی امراض پھیلنے کے ساتھ صحت مند ماحول پہ مضر اثرات پڑنے کے خطرات بدستور موجود رہتے ہیں ڈاکٹر اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ کی طرف سے گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ملکر اس اہم مسئلے پہ خصوصی تربیتی ورکشاپ سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔لوکل گورنمنٹ کے زیلی اداروں کے زمہ داران اس اہم تربیتی ورکشاپ سے فوائد حاصل کرینگے اور عملدرآمد کے زریعے شہری علاقوں میں سولڈ ویسٹ کے بڑ ھتے ہوئے مسائل پہ قابو پائینگے ۔اس موقع پہ ڈاکٹر اختر حمید خان میموریل ٹرسٹ کے پروگرام منیجر سمیرا ء گل ۔نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر مشتاق۔قراقرم یونیورسٹی کے ڈاکٹر اشتیاق ۔نے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے۔ جبکہ لوکل گورنمنٹ کے ملک مشتاق نے شرکاء کو ورکشاپ میں شرکت کرنے پہ انکو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے میونپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلوں کے چی ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسران اور لوکل گورنمنٹ کے آفیسران سمیت قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔دوران تربیتی ورکشاپ شرکاء نے سوال و جواب کئے اور شہر وں میں صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچرے کو جدید سائنسی طریقے سے ری سائکل کے حوالئے سے معلومات حاصل کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button