کالمز

نواز شریف ۔۔۔۔۔ ایک گولڈمڈلسٹ نوجوان

محمد جاوید حیات

۱۷ اپریل ۱۹۹۲ء اوسیک دروش میں محمد شریف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ بچہ چاند سا تھا اور ماں باپ کی آنکھوں کا تارا۔۔علاقے کے بہترین تعلیمی اداروں میں اس کو تعلیم دلائی گئی ۔ایس ایس سی جناح پبلک سکول اور کالج سے کیا ۔۔حرا ماڈل سکول اینڈ کالج سے بی ایس سی کیا ۔عبدلوالی خان یو نیو رسٹی مردان سے زووالوجی میں ایم ایس سی کیا اور گولڈمڈل حاصل کیا اس کے اکیڈیمک ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ معمولی بچہ نہیں ہے ۔۔کہ وہ اول جماعت سے سولویں جماعت تک سب سے اول رہے اس نے ثابت کر دیا کہ موتی موتی مالہ ہی بنتا ہے ۔۔سورج ڈھلتا نہیں اور آکاش کے چاند کی اپنی پہچان ہوتی ہے ۔۔پھول کا تعارف اس کی خوشبو ہے ۔۔ایسے چنے ہوئے با صلاحیت نوجوان قوم کے سرمائے ہوتے ہیں ۔۔یہ قوم کی پہچان ہوتے ہیں ان کی پیشانی پر اعلی کارکردگی کا جھو مر چمک رہا ہوتا ہے ۔۔نواز شریف ایک گولڈمیڈلسٹ ہیں ۔۔ان کی آنکھوں کی چمک میں اس د ھرتی کا احترام اور اپنے پیشے سے محبت عیان ہے ۔۔وہ ہمہ جہت اور ہمہ پہلو ہیں ۔۔کلاس روم میں وہ اور دنیا سے بے خبر ہوتے ہیں ۔۔جیسے ٹاپ کلاس سائنسدان اپنے لیپ میں ساری دنیا سے بے خبر ہوتا ہے جیسے اللہ والا عارف مخلوق سے کٹ شٹ جاتا ہے اور اپنے آپ سے بے خبر ہوتا ہے ۔۔اس کی اپنی آبا د ہوتی ہے ۔۔وہ اپنے سٹوڈنٹ کی آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے ۔۔اپنے مضمون پر عبور ، سیکھانے کے گر اور شوق اس کے جذبے کو دوآتشہ کر دیتا ہے ۔۔وہ ایک محنتی نوجوان استاد ہے ۔۔اس کے سر پہ معمار کا تاج ہے اور اچھا لگتا ہے کہ ایسے با صلاحیت فرد کسی اور محکمے میں جانے کی بجائے اس قوم کی تربیت میں لگ جائے تو کم از کم چند اور موتی اس قوم کی دامن میں چمکیں گے ۔۔۔نواز شریف ایک سلجھے ہوئے ہنستے مسکراتے نوجوان ہیں ۔جس کی تعلیم کے ساتھ اس کی تربیت چمکتی ہے ۔۔کوئی ہنر ایسا نہیں جو اس کو نہ آتا ہو ۔۔درائیونگ سے لیکر پینٹنگ تک ،قلم سے لیکر کمپیوٹر تک سب میں اس کی مہارت ہے ۔۔وزیر اعظم کی دی ہوئی لیپ ٹاپ اس کی صلاحیت کا ثبوت ہے ۔۔نواز شریف کو اپنے مضمون پر ایسا عبور ہے کہ اس کو دیکھ کر رشک آتا ہے ۔۔وہ شام کو ۵، ۱۰ منٹ تک اپنی ذووالوجی پڑھ پڑھ کر ساتھیوں کو سناتا ہے ۔۔ان جیسے لوگوں کی اپنی دنیا ہوتی ہے ۔۔اور وہ کہ چمکتے تارے۔۔۔۔نواز شریف بہت شریف ہیں ۔۔اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہمیشہ پھیلی رہتی ہے ۔۔اس کا چہریرا بدن لہکتے قد کاٹ اور ذھین شریر چھوٹی چھوٹی آنکھوں میں تجسس رہتا ہے ۔۔اور اس کی آنکھوں میں بڑے آدمی ہونے کے خواب چھلکتی رہتی ہیں ۔۔نواز شریف ایک کیریئر رکھتا ہے ۔۔اور لازم ہے کہ ہر گام زندگی میں اس کی قدر ہو ۔۔وہ سیدھا سادہ ہیں سر مستیوں کی پھٹکار سے کبھی واسطہ نہیں پڑا۔۔بزلہ سنج ہیں ۔۔احترا م کرنا اور احترام دینا جانتے ہیں ۔۔کثیر الاحباب ہیں ۔۔اور کبھی کسی سے نفرت نہیں کرتے ۔۔وہ درد سے اپنے اساتذہ کو یاد کرتے ہیں ۔۔وہ ڈاکٹر صدف نیاز ارو ڈاکٹر گوہر کے نام لے کر سر دھنتے ہیں ۔۔لگتا ہے یہ ان کے لئے کھلی کائنات ہیں ۔۔نواز شریف زندگی کو پھول اور لمحوں کو پنگھڑی سمجھتے ہیں ۔۔وہ ہشاش بشاش شگفتہ دھن اور خوش اخلاق ہیں ۔۔ادب سے شغف ہے میوزک سنتے ہیں ۔۔وہ تہذیب اور اخلاق کو اصل تعلیم سمجھتے ہیں ۔۔اور کہتے ہیں کہ انسان اگر پی ایچ ڈی ہو کر بھی برے اخلاق رکھتا ہو تو لوگ اس کی پی ایچ ڈی بھول جاتے ہیں ۔۔نواز شریف کا ذوق جمال کمال کا ہے ۔۔لازم ہے کہ حسن الفاظ میں ہو چہرے میں ہو یا تاج محل میں ہو حسن ہے اور ہر کوئی اس کے سحر میں گرفتار ہوتے ہیں ۔۔نواز شریف کے اخلاق کی خوشبو اس کے ارد گرد کو معطر کرتی ہے ۔۔ایسے ہی لوگ کارواں ہستی کے میر کارواں ہوتے ہیں ۔۔نوز شریف کو آگے بڑھنے اور کیرئیر بنانے کا بڑا عزم ہے ۔۔اللہ کرے کہ وہ بے مثال بن جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button