متفرق

متاثرین داسو ڈیم کی کمیٹی نے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی

کوہستان(نامہ نگار ) کوہستان، داسو ڈیم سے متعلق متاثرین زیرآب کی کمیٹی نے گرینڈ جرگے کے بعد حکومت کو دی جانے والی 28ستمبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی ہے ۔چیئرمین واپڈا کی جانب سے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد متعلقہ حکام سے مذاکرات کیلئے بارہ رکنی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ۔

متاثرین زیر آب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز برسین کے مقام پر اسی رکنی کمیٹی کا گرینڈ جرگہ ہوا ،جہاں ممبر خیبرپختونخواہ اسمبلی عبدالستار خان کے ساتھ خطیب جامعہ مسجد کمیلہ مولانا عطا الرحمن اور ساتھیوں نے بھی شرکت کی ۔ گرینڈ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور واپڈا کو دی گئی 28ستمبر کی ڈیڈلائن جس میں بائی پاس کاکام بند کرنا تھا میں توسیع کی گئی ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین واپڈا لفٹنٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی اور زیرآب متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں دلچسپی اور موقع پر حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایت پر ڈیڈلائن میں توسیع دی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ حکام سے مذاکرات کیلئے بارہ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ جرگے میں متاثرین زیرآب نے ڈیم سائیڈ پر سروے کے ساتھ تمام بائی پاسز پر تعمیراتی کام بند کرنے کیلئے اٹھائیس ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی ،چیئرمین واپڈا کے حالیہ دورے کے باعث مسائل حل ہونے کی طرف جار ہے ہیں جو میگاپروجیکٹ کی تعمیر کیلئے نیک شگون امرہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button