جرائم

چلاس، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی آئی جی دیامر ڈویژن شعیب خرم جانباز کی ہدایت پر دیامر ٹریفک پولیس کا غیر قانونی نمبر پلیٹس کالے شیشوں کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری ہے ٹریفک انچارچ ثناء اللہ کی قیادت میں اے ایس آئی محمد مصطفی،عبدالستار،عبدالقوی،اسحاق اللہ ،فیاض الدین ،شاہ دین،شمس الرحمان،احسان اللہ و دیگر نے باب چلاس ،ڈی ایچ کیو اسپتال موڑ اوور پی ڈبلیو ڈی آفس کے باہر ناکے لگائے اس موقع پر انہوں متعدد گاڑیوں کے کالے شیشے اتاردیئے جبکہ پرائیوٹ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ کے علاؤہ این سی پی گاڑیوں پر ایک نمبر نمبرپلیٹ لگانے والوں اور انتظامیہ کی طرف سے مخصوص الاٹ کئے گئے نمبر پلیٹ کے بجائے نت نئے سٹائل کے نمبر پلیٹ لگانے والوں ، غیر قانونی ہوٹر لگانے والی گاڑیوں کے علاؤہ پریشر ہارن،ڈبل سلنسر والے موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا اور بھاری جرمانے عائد کئے ۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک انچارچ ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی ائی جی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس قانون پر سختی سے عملدرآمد کرنے میں مصروف عمل ہے کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے ٹریفک پولیس قانون پر عملدرآمد کے لئے کو شاں ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک مسائل ختم کرسکیں انہوں نے کہا کہ غیرقانونی نمبر پلیٹس ،ہوٹر ضبط کرلئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کااپریشن دیامرمیں مسلسل جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button