عوامی مسائل

برالدو شگر میں غذائی قلت کا خدشہ، شاہراہ کے ٹو دو ہفتوں سے بند

شگر(نامہ نگار)شاہراہ کے ٹو 2 ہفتے سے بند برالدو شگر میں غذائی قلت کا خدشہ حکام خاموش تماشائی بن گئے تفصیلات کے مطابق ضلع شگر برالدو کے ٹو روڈ دو ہفتے پہلے موشن کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے دنیا کی دوسری بلند ترین کے ٹو جانے والی سڑک سے آمدو رفت کا سلسلہ منقطع ہوکر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی علاقے کے 5000 کی آبادی بھی شدید متاثر ہوچکے ہیں سڑک کی دو ہفتے سے بند ش کے بعد علاقے میں غذائی بحران کا سماں ہے ضرورویا ت زندگی اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے برالدو شگر کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسکولی کے ٹو شاہراہ دو ہفتے سے لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوچکا ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کو ٹس سے مس نہیں ہے ہر سال اسی مقام پر روڈ بلاک ہوتی ہیں اور سیاحوں کے ساتھ علاقے کے عوام رْ ل جاتے ہیں لیکن حکام نے کبھی سنجیدگی سے کا م نہیں لیا علاقے میں اس وقت قحط کی صورتحال ہے اور بیمار لوگوں کو مقامی لوگ پیدل چلانے پر مجبور ہے علاقے میں پہلے سے ہی طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے طبی امداد کی حصول کے لئے دشور گزار علاقے سے سفر کرکے سکردو شہر آنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے بیمار اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے برالدو شگر کے عمائدین نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد شاہراہ کے ٹو کے مقام موشن پر ہونے والے لینڈ سلائڈنگ سے بند سڑک کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل ختم ہوسکیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button