عوامی مسائل

ہنزہ کی میونسپل کمیٹی غیر فعال، بازاروں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ میونسپل کمیٹی غیر فعال بازار سے روپے لینے کے باوجودہنزہ کے مین بازار کریم آباد، علی آباد اور التت کے مختلف علاقوں میں کچرے کی ڈھیرے۔ میونسپل کمیٹی ہنزہ کے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سےعوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ کے پاس دو ڈاون ماڈل ٹریکٹر خریدی گئے مگر زیادہ سے زیادہ دو ماہ کام کرکے جواب دے گئے ہیں، اور اب ایک ہفتے سے ورکشاپ میں پڑے ہیں۔

بروقت سروس نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی ہنزہ کے مختلف سیاحتی مقامات، مثلاً کریم آباد، التت اور علی آباد کے بازاروں میں کچرے کے ڈھیرلگ گئے ہیں ۔

بازار ایسوسی ایشن اور عوام حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہنزہ کی طرف ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے جس کے باعث ہوٹلوں ، سیاحتی مقام اور بازاروں میں کچرے کی بڑی مقدار جمع ہو چکی ہے اور ہنزہ میونسپل کمیٹی کے حکام کچرے کی ڈھیروں سے لاعلم ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میونسپل کمیٹی کے لئے نئے ٹریکٹروں کے نام پر پرانے ٹریکٹرز خریدئے گئے ہیں جو آئے روز خراب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان حالات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیا جائے اور سیاحوں کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائ۔گرمی کے ایام میں آگر یہی حالت رہی تو علاقے میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے نہ صرف عوام کو مشکلات درپیش ہونگی، بلکہ انتظامیہ کو بھی مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button