ثقافت

ضلع دیامرمیں ثقافتی ٹوپی اور شانٹی کا دن جوش و خروش سے منایا گیا، ریلیوں کا انعقاد

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع دیامر کے دونوں سب ڈویژنوں داریل تانگیر سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس میں ثقافتی دن ٹوپی شانٹی ڈے بھر پور انداز میں منایا گیا ۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے کی ۔ ریلی میں عمائدین شہر ، کالج اور سکو لوں کے طلباء کی بڑی تعداد شریک ہو ئی ۔ ریلی ہائی سکو ل چلاس سے ریسٹ ہاؤس چوک تک نکالی گی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر گلگت بلتستان کی ثقافت کے بارے نعرے درج تھے ۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی قدیمی ثقافت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ ٹوپی اور شانٹی گلگت بلتستان کی پہچان ہے ،جی بی ثقافت منفرد اہمیت کی حامل ہے ۔ زندہ قومیں اپنے کلچر اور ثقافت کو فراموش نہیں کر تیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کر نے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شانٹی اور ٹوپی ڈے کو قومی ائیر کلینڈر میں شامل کیا جائے اور ہر سال یکم اکتوبر کو قومی سطح پر منایا جائے ۔ اس موقع پر شرکاء نے کلچرل ڈے منانے پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

1 2 3

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button