سیاست

گلگت بلتستان حکومت علاقائی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو گئی، محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے، امجد ایڈوکیٹ

گلگت (محمد حسین بلتی سے )پاکستان پیپلز پارٹی کے صو با ئی صد ر امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)گلگت بلتستان میں عو ام کو حقوق دلانے میں بری طر ح نا کا م ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سمیت تمام وزراء اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں۔ قاری حفیظ الر حمن اور دیگر نا اہل وزراء کی وجہ سے سی پیک منصو بے میں گلگت بلتستان کے 25لاکھ عوام کو محرو م کردیا گیا ہے جو کہ قا بل مذ مت ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد مسلم لیگ (ن)کے حکومت کے خلاف تحریک کا آ غا زکیا جا ئے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ چا ئینہ کی جا نب سے اقتصا دی راہداری منصو بے کی تفصیلات جاری ہوچکے ہیں جسکے مطا بق 16منصوبے بلو چستان میں 13منصوبے سند ھ میں 12منصو بے پنجاب اور 8منصو بے کے پی کے میں ظاہر کئے گئے ہیں ۔مذ کور ہ تمام منصو بوں کے تفصیلات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔آ پٹکیکل فا ئرکیبل منصوبے بجی کے پی کے منصو بوں میں شمار کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان کے عو ام کو بے وقو ف بنانے کیلئے مذ کور ہ منصوبے کا افتتاح گلگت میں کیا گیا بنیادی طو ر پر اقتصاری راہداری منصو ے میں گلگت بلتستان کو کے پی کے کا حصہ ظاہر کیا گیا نیز کے کے ایچ منصو بہ فرام رائیکوٹ تا تھا کوٹ منصو بہ بھی خیبر پختو نخواہ کا ظا ہر کیا گیا ۔اقتصادی راہداری منصو بے میں گلگت بلتستان کی علیحد ہ حیثیت ختم کی گئی ہے اور کے پی کے کا حصہ قر ار دیا گیا ۔

مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کی علیحدہ حیثیت کو مسخ کرنے کی کو شش کی ہے جو کہ قا بل مذ مت ہے ۔ گلگت بلتستان کے 28ہزار رقبہ میل کا علا قہ اور 25لاکھ عو ام کے حقو ق کے دفا ع کیلئے عو ام کو سر ا یہ احتجاج ہونا ہو گا ۔پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان محر م الحرام کے مہینے میں بعد گلگت بلتستان سطح پر اپنی علیحد ہ حیثیث کی بحالی اور اقتصادی راہداری منصو بے میں حصہ داری کے حصول کیلئے عو امی احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو جائےگی۔ موجودہ حکومت اور انکے حو اریو ں سے فوری طو ر پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button