عوامی مسائل

زکواۃ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنانے کے لئے ڈی سی غذر نے چیرمینز کو گاہکوچ طلب کر لیا

غذر(معراج علی عباسی ) زکواۃ کی صاف شفاف تقسیم اور اصل حقداروں کی نشاندہی کیسے ہو ۔ ڈی سی غذر میر وقار احمد نے ضلع بھر کے تمام چیرمینوں کو گاہکوچ طلب کرلیا ۔ ڈی سی غذر کی صدارت میں ضلع غذر کے 15 لوکل کمیٹیوں کے چیرمین اور ڈسٹرکٹ چیر مین سرجوڑ کر بیٹھ گئے ۔ زکواۃ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنانے کے سیکرٹری زکواۃ و عشر گلگت بلتستان نے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی۔ ڈسٹرکٹ چیرمین زکواۃ ضلع غذر راجہ عادل غیاث زکواۃ کی تقسیم اور طریقہ کار پر بریفنگ دی ۔ ایس ایس پی غذر سلطان فیصل، اے سی پونیال نوید احمد اور اے سی گوپس صفت خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں طے پایا کہ ڈپٹی کمشنر غذر ضلع کے کسی بھی حلقے میں مستحقین زکواۃ کی سرپرائز چیکنگ کرسکیں گے سیکرٹری زکواۃ و عشرگلگت بلتستان سید وحید شاہ نے چارج سنبھالنے کے فورا بعد سے زکواۃ کی معاملات کو صراط مستقیم پر ڈالنے اور زکواۃ کے تقسیم میں پائے جانے والی کمزوریوں کی نشاندہی کے لئے عملی اقداما ت کا آغاز کیا ہے ۔ سیکرٹری زکواۃ گلگت بلتستان نے تمام اضلاع کی ڈی سی کو ایک لیٹر کے زریعے مطلع کیا ہے کہ ان کے اضلاع میں زکواۃ کی تقسیم کو صاف شفاف بنانے اور حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد درکار ہے جس کے بعد ڈی سی غذر میر وقار احمد نے لوکل زکواۃ کمیٹی غذر اور ڈسٹرکٹ چیرمین کے ساتھ ہنگامی میٹنگ میں زکواۃ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ زکواۃ ایک دینی فریضہ ہے جس کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحیح معنوں میں مستحقین کی نشاندہی کے لئے ایک نظام بنایا جائیگا جس میں غریب ترین افراد کی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوگی ۔

چیرمین ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی غذر راجہ عادل غیاث نے کہا کہ ضلع غذر میں زکواۃ کمیٹیوں کی تعداد کم رکھی گئی ہے جس باعث مستحقین کے لئے دوسرے اضلاع کے نسبت کم بجٹ آتا ہے جس کے تدارک کی ضرورت ہے ۔ گزاروہ الاونس اور میرج فنڈ میں اضافہ بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ مقامی زکواۃ کمیٹیاں احسن طریقے سے اپنے فرائض نبھا رہی ہے ۔ سیکرٹری زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان سید وحید شاہ اور ڈی سی غذر کی جانب سے زکواۃ کی تقسیم بہتر بنانے کے لئے کی جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں اور ہر ممکن اقداما ت کی یقین دہانی بھی کراتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button