سیاست

صوبائی حکومت نے بیوروکریسی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ڈپٹی سپیکر نے پول کھول دیا، سابق وزیر اعلی مہدی شاہ

سکردو (پ ر) سابق وزیر اعلیٰ و سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بیور کریسی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں عوامی نمائندے بیوروکریسی کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں ، بیوروکریسی کے سامنے حکومتی بے بسی کا پول ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ نے کھول دیا ہے ، نظام حکومت بیوروکریسی چلا رہی اور عوامی نمائندے فارغ بیٹھے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی نااہل نہیں پوری کی پوری صوبائی حکومت نااہل ہے ، ن لیگ کی صوبائی حکومت نے شروع سے ہی بیوروکریسی کو ڈھل دی جس کے باعث اب بیوروکریسی کو قابو کرنا ان کے بس کی بات نہیں رہی ، ہمارے دور اقتدار میں ن لیگ کے لوگ بیوروکریسی کو مضبو ط کرنے پر تلے ہوئے تھے اور آج بیوروکریسی حکومت کی ایک چلنے نہیں دے رہی ، ن لیگ والے اپنی نااہلی کا بار رہا اعتراف کر چکے ہیں ، بار بار اپنی بے بسی کا رونا رونے کے بجائے ن لیگ والے استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں ، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی دی جائے ، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو نمائندگی نہیں دی جا رہی ، سی پیک منصوبے میں ہم حصہ نہیں حثیت مانگتے ہیں ، مکمل آئینی حقوق گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے ، وزیر اعظم نے الیکشن سے قبل یہاں کے عوام سے آئینی حقوق اور گلگت سکردو روڈ کے نام پر ووٹ بٹورے ، گلگت بلتستان کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے اور یہاں کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دیے جائیں ، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کے عوام کو نظرا نداز کرنے کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ، حکومتی وزراء خود اب یہ بات کہہ رہے ہیں کہ سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو کوئی نمائندگی نہیں دی جا رہی ، سی پیک منصوبے میں گلگت بلتستان کو حصہ نہ ملنا صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق یہاں کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے اور اب انہیں یہ حق ملنا چاہیے گلگت بلتستان کے عوام کو جب بھی کچھ ملنا ہوتا ہے تو کشمیر ی قیادت واویلا مچاتی ہے ، جب آزاد کشمیر کو سیٹ اپ دیا گیا تب ہم نے کوئی شور نہیں کیا اور اب ہمیں کچھ مل رہا ہے تو کشمیر وں کو شور مچانے کی کوئی ضرورت نہیں ، گلگت بلتستان کے عوام مکمل آئینی حقوق چاہتے ہیں یہاں کے عوام دیگر صوبوں سے ذیادہ محب وطن ہیں ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بے وقوف بنانے پر تلی ہوئی ہے ، کئی بار اعلانات کے باوجود بھی تاحال گلگت سکردو روڈ پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہو سکا ، پلوں کی تعمیر میں بھی حکومت نے عوام کو بے وقوف بنا لیا ، پہلے یہ پل آر سی سی کے بن رہے تھے اور اب یہ پل لوہے کے بنائے جا رہے ہیں ، صوبائی حکومت میرٹ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے لیکن اندرون خانہ اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی حکومت عوام کے ساتھ ڈرامہ بازی کا سلسلہ فوری بند کر ے ،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button