گلگت بلتستان

نوجوانوں کو پچھتر ہزار روپے تک قرضے فراہم کیے جائیں گے: مہدی شاہ

گلگت (پریس ریلیز ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے محدود وسائل کے باوجود بھر پور اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے اعلان کو مئی تک عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں 75000/- تک قرضے فراہم کیئے جائینگے۔ اور مرحلہ وار قرضوں کی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تینوں ڈویزنز میں قرضوں کی فراہمی کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ جس کو تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ آفس گلگت میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ، سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری سیاحت اور ادارے اخوت کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت محدود وسائل کے باوجود صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپو ر اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ادارہ اخوت کے ذریعئے بیروزگار نوجوانوں میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کی بھی باقائدہ منظوری دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button