متفرق

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت ، دو روزہ سوگ کا اعلان

گلگت ( پ ر) کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی کے بعد گلگت بلتستان میں دو روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے کوئٹہ سانحے میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ کہ پاکستان کی عوام ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز نہیں گھبرائے گی اور دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ اس اندہوناک سانحے کے موقع پر تمام قوم کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اور دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کوئٹہ واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور شہدا کے بلند درجات کے لیئے دعا بھی کی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ دشمنوں کا اولین مقصد پاکستان میں جاری سی پیک جیسے منصوبے اور دیگر اہم ترقیاتی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنا ہے لیکن پاکستان کے دفاعی ادارے پاکستان کی سالمیت پر کسی طرح کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور پاکستان کی سلامتی اور بقاء کے لیے تمام قوم متحد و یکجا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button