عوامی مسائل

دیامر کے علما کا نام فورتھ شیڈول سے نکالا جائے، مولانا مزمل شاہ اور عبدالغیاث کا مشرکہ مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)دینی ،ملی،اخلاقی و انسانی خدمت میں مصروف پرامن علماء کرام دیامر کو شیڈول فورتھ سے نکالا جائے۔ان خیالات کا نامور عالم دین و خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ اور سابق ڈاریکٹرورلڈاسمبلی آف یوتھ مولانا عبدالغیاث نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مثبت کاموں میں مصروف عمل علماء کرام کو شیڈول فورمیں شامل کرنا ناانصافی ہے ۔چلاس کے پرامن علماء مولانا عبدالمجید،مولانا عبدلمحیط اور مولانا وکیل پرامن علماء ہیں ،ایسے پرامن اور محب وطن علماء کو شیڈول فور میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ محب وطن اور ہمیشہ پرامن رہنے والے ملک و ملت کے پاسدار ،درس و تدریس سے منسلک اور فلاحی کاموں میں غریبوں اور یتیموں کا سہارا بننے والے دیامر کے علماء کو شیڈول فورمیں شامل کرکے ظلمانہ اور غیر منصفانہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ پر امن علماء کو بھی شیڈول فور میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔محسنین ملت ،محب وطن اسلامی معاشرے کو سدھارنے والوں کو شیڈول فور میں شامل کرکے دہشت گردوں سے نتھی کرنا ،کھلی جارحیت اور ظلم ہے۔لہذا پرامن علماء کرام کو شیڈول فور سے نکال کر پر امن علماء دیامر کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button