متفرق

بغیرپرمٹ چلاس شہر میں داخل ہونے والوں کے خلاف کاروائی

چلاس(بیورورپورٹ)بغیرپرمنٹ کے چلاس شہر میں داخل ہونے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون ،سینکڑوں گاڑیوں کو چلاس اے سی آفس کے احاطے میں بند کر دیا ،خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیا گیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی نے کہا کہ چلاس میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیں گے،اور شہر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ٹوکن کے بغیر داخل ہونے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ جو بھی گاڑی ڈرائیور قانون کی خلاف ورزی کریگا ،اُس کو جیل بھیج دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ بڑی گاڑیوں کیلئے چلاس نیو آڈا بنا یا گیا ہے ،اُس کے باوجود ٹرانسپورٹر ٹرفیک قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں لکڑی کے کارخانے آبادیوں سے کے قریب لگانے نہیں دیا جائیگا اور سروس سٹیشن بھی شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے ،تو چلاس شہر کو مثالی شہر بنائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button