سیاست

کالعدم جماعتوں کی مدد سے اقتدار میں آنے والے پیپلز پارٹی پر فرقہ واریت کا الزام لگا رہے ہیں، سعدیہ دانش

گلگت(ارسلان علی)گلگت بلتستا ن کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی جلسہ دیکھ کر صوبائی حکومت کے ہوش اُڑ گئے ہیں۔ جی بی کی تاریخ کا سب سے بڑی سیاسی جلسہ کر کے پاکستان پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے اور ان کے حقوق کی تحفظ کے لئے جد و جہد کرنے والی واحد جماعت پیپلزپارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کے روزپاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر وزیراعلیٰ اور اس کی کابینہ حواس باختہ ہوگئے ہیں اس لئے وہ پیپلزپارٹی پر فرقہ وایت کا الزام لگارہے ہیں ،پیپلزپارٹی واحد پارٹی ہے جو تمام ترتعصبات سے بالاتر ہوکر عوام کی بات کرتی ہے اور پیپلزپارٹی کے لیڈروں نے اس فرقہ ورانہ جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خود کالعدم جماعتوں کی سپورٹ اور ان کی رہنماوں کی فتوں سے اقتدار میں آنے والے لوگ پیپلزپارٹی پہ الزام لگانے سے پہلے اپنی گریباں میں جھانکیں ، ان کا اپنا دامن فرقہ واریت اور تعصب سے داغ دار ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ واریت ن لیگ والوں کے سیاسی بات ضیاء الحق کے دور میں پھلائی گئی جس کو صاف ہماری حکومت نے کیا ۔

سعدیہ دانش نے کہا حفیظ الرحمن ہمارے کامیاب جلسہ پہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں اس لئے اسے 50000لوگ 500نظر آرہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button