کھیل

دیامر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کا ہفتہ شروع ہوگیا

چلاس(بیوروچیف)محکمہ تعلیم نے دیامر میں طلباء کے لئے سپورٹس ویک کا آغاز کر دیا ۔سکولوں کے طلباء کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے ہونگے کامیاب ہونے والی ٹیموں کے مابین ضلعی سطح پر مقابلہ ہوگا۔ڈی ڈی ای دیامر امیر خان نے سپورٹس ویک کا اعلان کرتے ہوئے سپورٹس آفیسر ایجوکیشن بنات گل کو احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام علاقوں میں طلباء کے لئے کھیلوں کا انعقاد کروائے۔ڈی ڈی ای ایجوکیشن نے کہنا ہے کہ غیر نصابی اور صحتمندانہ سرگرمیاں بچوں کی جسمانی نشوونما کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button