متفرق

کے آئی یو سمیت تعلیمی اداروں میں یومِ حسین پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، حسینیہ سپریم کونسل نگر

گلگت ( پ ر ) حسینیہ سپریم کونسل نگر نے حکومت کی جانب سے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے دیر پا قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دے دیا ۔ حسینیہ سپریم کونسل نگر کا ایک ہنگامی اجلاس چیرمین سپریم کونسل محمد حسین ایڈوکیٹ کی صدارت میں حسینیہ کمپلیکس گلگت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیر خزانہ محمد علی اختر، جاوید حسین، شیخ منیر حسین، ڈاکٹر علی گوہر، شیخ اقبال، میجر(ر)جعفر علی، ریاض حسین سمیت دیگر ممبران کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے قراقرام یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں سالانہ منعقد ہونے والے یوم حسین کانفرنس کے رواں سال انعقاد پر پابندی کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے شایان شان طریقے سے منانے کی مرکزی پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔شرکاء اجلاس نے کہا کہ یوم حسین ملک بھر کی تمام تعلیمی اداروں بلخصوص یونیورسٹیوں میں حکومتی سطح پر منایا جاتا ہے۔ لیکن صوبائی حکومت اور قراقرام یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پابندی لگانا گلگت میں دیر پا قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دے دیا۔ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں فحاشی کے پروگرامات حکومتی سرپرستی میں منعقد ہوتے ہیں لیکن آج تک صوبائی حکومت نے ان پر پابندی کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی کسی مولوی نے فحاشی پروگرامات پر پابندی لگانے کے لئے آواز بلند کی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ امام حسین ؑ محسن انسانیت ہیں، امام عالی مقام نے دنیا کے تمام انسانوں کے حقوق کے حصول کیلئے کربلا مٰن اپنے خاندان کو اسلام کی راہ میں قربان کیا۔ لیکن افسوس کہ غیر مسلم تو ٰوم حسین کا دن مناتے ہیں لیکن حکومت گلگت بلتستان اس عظیم دن کو اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں منانے پر پابندی لگاتی ہے۔ اجلاس میں رواں سال قراقرم یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں یوم حسین کو شایان شان طریقے سے منانے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اور حکومت کو خبردار کیا کہ وہ یوم حسینؑ کے انعقاد میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔

اجلاس میں شیخ مرزا علی سمیت دیگر علماء اور طالب علموں پر بلاجواز ، بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مقدمات کی فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ ان متعصبانہ اقدامات سے عوام میں زبردست تشویش پیدا ہورہی ہے لہذا فوری طور پر غیرقانونی مقدمات واپس نی لئے گئے تو حالات کی زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button