کالمز

پیش گوئی کا فن لطیف 

پیش گوئی ایک فن لطیف ہے مگر اب تک اس کو فنون لطیفہ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا گیا حالانکہ اس کا م میں ہاتھوں کی لکیروں اور ستاروں کی گردش سے زیادہ پیش گوئی کرنے والے کی تخلیقی صلاحیت اور قوت مشاہدہ کا ہاتھ ہوتا ہے فن پیشگوئی کے ماہرین ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جنکے سامنے شاعر کی نظم یا کہانی نویس کا افسانہ بھی ماند پڑ جاتا ہے اس کی تازہ ترین مثال بلاو ل بھٹو زرداری کی شادی کے بارے میں ماہرین نجوم کی پیش گوئیاں ہیں ایک ماہر نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کسی کو اپنی نجی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دینگے ماہر نجوم نے اس پیش گوئی کے لئے کتنی محنت کی ہوگی ؟کتنی بار بلاول کا زائچہ نکالا ہوگا کتنی بار ستاروں کی گردش ، ستاروں کے قِران اور سفد و نحس ستاروں کے ملاپ کا جائزہ لینے کے بعد یہ نکتہ ڈھونڈ لیا ہوگا جو ایک اہم انکشاف کا درجہ رکھتا ہے ان ایک اور پیش گوئی بھی لائق تو جہ ہے بلاول کے پاس شادی کے کئی آفرز ہونگی ما شاء اللہ !کیا بات ہے اور علم کا کیا بلند معیار ہے !ایک اور پیش گوئی ہے بلاول جس عمر میں ہونگے لڑکیاں ان کو پسند کر تی بلکہ ان کے پیچھے لگی ہونگی یہ بھی نیا انکشاف ہے بلاول بھٹو کی عمر ،ان کی تعلیم ،ان کی سیاسی زندگی ،ان کے خاندانی پس منظر اور ان کی دولت و ثروت کو دیکھ کر بھلا کوں اندازہ لگا سکتا ہے کہ کوئی لڑکی ان کے ساتھ پسند کی شادی کر سکے گی صرف آسٹرالوجی ،علم فلکیات اور آسٹرونومی کے ماہر کے علاوہ یہ باتیں کس کے علم میں ہوسکتی ہیں ان پیشگوئیوں کو پڑ ھ کر مجھے کر کٹ کے ماہرین کی ماہرانہ رائے یاد آگئی کرکٹ کا ٹی ٹوینٹی میچ تھا ٹا س چیت کر پاکستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مخالف نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اورز میں 210رنز بنالئے روان تبصرہ کرنے والے نے اس پر ایک ماہر کی رائے لے لی ماہر نے کھنکھار کر گلا صاف کرتے اور چشموں کا زاویہ درست کرتے ہوئے کہا !’’ہاں !میرا خیال ہے کہ ٹارگیٹ بہت اونچا ہے مجھے ایسا لگتا ہے اگر پاکستانی بلے بازوں نے جم کر کھیلااپنرز نے پہلے 6اورز میں 100سے زیادہ رنزبنا لئے تو اس ٹارگیٹ کو حاصل کرنا مشکل نہیں ہوگا ایک دوسرے ماہر سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے کہا ’’جی ہاں !میرا خیال ہے ٹارگیٹ کافی مشکل ہے مخالف ٹیم کے بولروں نے جلدی جلدی وکٹ نہیں گرائے تو ہماری ٹیم 20اوورز میں یہ ٹارگیٹ حاصل کر سکیگی اگر وکٹ گر گئے ؟تو پھر ٹارگیٹ تک پہنچنا مشکل ہوگا اب یہ ایسی باتیں ہیں جو صرف ماہرین ہی کر سکتے ہیں جس شخص کی پوری عمر کرکٹ کی خدمت میں گزری ہو وہی بتا سکتا ہے کہ بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ کر کے د ھڑا دھڑ رنز بنائیں اور مخالف ٹیم کو وکٹ لینے کا موقع نہ ملے تو میچ جیتنا مشکل نہیں یہ بھی درحقیقت ایک طرح کی پیش گوئی ہے ایک گاؤں میں فال نکالنے والی خاتون کی بڑی شہرت ہوئی ،دور دور سے لوگ فال نکالنے کے لئے نذرانے لیکر آنے لگے قریبی سکول کے اساتذہ نے سوچا کہ ہم بھی تماشا دیکھتے ہیں فال کہا کہتا ہے اور فال والی کیا کہتی ہے ؟اساتذہ کے پاس دو سوالات تھے فلاں بیمار ہے تندرست ہوگا یا نہیں ؟میں نے امتحان دیا ہے پاس ہو جاونگا یا نہیں ؟خاتون نے فال نکلتے ہوئے بتا یا بیمار کے گرد اجل کے فرشتوں کا گھیرا تنگ ہو چکا ہے اگر اس دائرے سے باہر نکل سکا تو ضرور بچ جائے گا امتحان دینے والے کے بارے میں کہا تیرے پرچوں کے پیچھے ایک دشمن پڑا ہوا ہے اگر تمہارے پر چے دشمن کے چنگل سے آزاد ہوگئے تو ضرور پاس ہو جاؤ گے اساتذہ کرام نے ان پیش گوئیوں سے بیحد لطف اُٹھایا اور لوگوں کو بتا یا کہ تم سے ہر ایک اپنے گھر میں بیٹھ کر کسی فال کے بغیر یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ مریض کے سامنے دو راستے ہیں موت آگئی تو مرے گا موت نہ آئی تو بچ جائے گا امتحان دینے ولا اگر فیل نہیں ہوا تو پاس ہو جائے گا بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے بارے میں نجومیوں کی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے امکان یہ ہے کہ کوئی نجومی یہ بھی پیش گوئی کرے گا کہ دلہن خوبصور ت ہوگی ہوسکتا ہے وہ یہ بھی پیش گوئی کرے کہ دلہن ماں باپ کی لاڈلی بیٹی ہوگی بعید از امکان نہیں کہ ایک نجومی یہ بھی پیش گوئی کرے کہ بلاول اپنی دلہن سے پیار کرے گا سر دست بلاول نجومیوں کے نر غے میں ہے اخباری نمائندہ نے نجومیوں کے علاوہ سیاستدانوں کے خیالات بھی اپنی رپورٹوں میں فائل کی ہے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صاد ق نے کہا بلاول بھٹو زرداری خوبصور ت نوجوان ہیں بہنوں کی مرضی سے شادی کریں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی نے مشورہ دیا ہے کہ بلاول کو اپنی پسند اور محبت کی شادی کرنی چاہئے یہاں پر علم نجوم کی ایک ماہر ہ خاتون کی پیش گوئی آگئی ہے مو صوفہ فرماتی ہیں کہ بلاول کا زائچہ عمران خان کے زائچے سے ملتا جلتا ہے اس میں ایک سے زیادہ شادیوں کی گنجائش ہے یعنی دو شادیان اپنی پسند کی ،اس کے بعد بہنوں کی پسند ہو آخر ی پیش گوئی بہت زبر دست ہے لگتا ہے بلاول کے مخالفین اور اور حاسدوں نے نجومی کو رشوت دیکر یہ راز اگلوایا ہے کہ زرداری اور بھٹو خاندان کے وارث کا زائچہ عمران خان سے ملتا ہے اور ان کے مقدر میں دو طلاقوں کے علاوہ سیاسی میدان کی بے شمار ناکامیاں بھی لکھی ہوئی ہیں اللہ نہ کرے سجاد حیدر یلدام نے ایک انشائیہ لکھا تھا ’’مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ‘‘بلاول بھٹو نے اگر قلم اُٹھایا تو ضرور لکھنگے ’’مجھے نجومیوں سے بچاؤ‘‘

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button