عوامی مسائل

20ملین کی لاگت سے تعمیرشدہ شاشہ گرم چشمہ روڈ کاہنگامی افتتاح ہوگیا

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)محکمہ سی اینڈ ڈ بلیوچترال کے زیرنگرانی تقریبا20ملین کی لاگت سے تعمیرکردہ شاشہ گرم چشمہ روڈ کاہنگامی طور افتتاح بدست ممبرصوبائی اسمبلی سید سردارحسین کیاگیا ۔اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرم چشمہ روڈ یہاں کے عوام کے لئے زندگی اورموت کاسوال ہے جس کوترجیحی بنیادپرفوری تعمیرکیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یہاں سے کروڑوں روپے کی آلواورمٹرکے کاروبارہوتا ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنے ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں ۔ایم پی اے نے اس روڈ میں معیاری کام کرنے پرایکسین سی اینڈڈبلیومقبول اعظم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سیدمظہرعلی شاہ اور متعلقہ ٹھیکہ دارکوخراج تحسین پیش کی کہ جنہوں نے علاقے کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے دن رات محنت کرکے روڈ کوبحال کردیا۔درین اثنا مقامی لوگوں نے گرم چشمہ روڈ کی تعمیر پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے علاقے کی تعمیرو ترقی کیلئے پی پی کے رہنماؤں خاص کر سلیم خان کی طرف سے اہم تحفہ قرار دیا ہے ۔ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے مہمانوں کو روایتی کھانوں کی ضیافت دی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button