متفرق

حسن سدپارہ کی موت نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹریی اطلاعات و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما حسن سدپارہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن سدپارہ کی موت نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے اور اس کی ناگہانی موت سے ملک ایک قومی ہیرو سے محروم ہوگیا ہے ،ان کی موت ملک و قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

انہوں نے پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حسن سدپارہ نے دنیا بھر میں بالخصوصی گلگت بلتستان اور بالعموم پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر انہیں پاکستان پیپلزپارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اوران کی ان خدمات کو ہمیشہ یادرکھیں جائے گے ۔سعدیہ دانش نے مرحوم حسن سدپارہ کی ایصال ثواب اور لواحقین کی صبر و جمیل کے لئے دعا کی ہے اور کہا پوری قوم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

یاد رہے مرحوم حسن سد پارہ نے 2007ء تک پاکستان میں واقع آٹھ ہزار میٹر سے بلند پانچ چوٹیاں آکسیجن کے بغیر سر کر لی تھیں اور 2011ء میں انہوں نے دنیا ء کی بلند ترین چوٹی ماوٹ ایورسٹ بھی بغیر اکسیجن کے مدد کے سرکرکے اس چوٹی کو سرکرنے والے پاکستان کے دوسرے کوہ پیماء بنے تھے ۔واضح رہے حسن سدپارہ کو حکومت پاکستان نے کوہ پیمائی میں اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button