معیشت

ٹھیکیداروں کو 19 کروڑ روپوں کی ادائیگی کر دی گئی

گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعمیرات نے کنٹریکٹرز کے 19کروڑ واجبات ریلیز کر دے ہیں۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے مسائل کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرنے کے بعد کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے واجبات ادا کر دیئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز گلگت بلتستان کے 7اضلاع میں 19کروڑ واجبات ادا کر دیئے۔ کئی سالوں سے کنٹریکٹرز کو واجبات کی عدم ادائیگی نہ ہونے مشکلات کا سامنا تھا۔ گزشتہ دنوں کنٹریکٹر زایوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے ملاقات کے بعد کنٹریکٹرز کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جس سے عملی جامعہ پہناتے ہوئے صوبائی وزیرتعمیرات ، سیکرٹری ورکس اختر حسین رضوی اور محکمہ ورکس کی ٹیم نے کنٹریکٹرز کے 19کروڑ واجبات ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔صدر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ضلع گلگت عبدل جلال، جنرل سیکرٹری میر باز علی کیھتران ، سیکرٹری اطلاعات شبیر حسین ، امیر محمد اور دیگر نے 19کروڑ ریلیز کرنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، صوبائی وزیر تعمیرات، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، سیکرٹری ورکس ، چیف انجینئر محکمہ ورکس اور محکمہ ورکس کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ بھی گلگت بلتستان کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button