عوامی مسائل

خواتین کو روزگار کے باعزت مواقعے فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ رانی عتیقہ غضنفر

ہنزہ(ذوالفقار بیگ )  خواتین کو باعزت روزگار کے مواقعے فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عطاآباد جھیل پر بننے والی 27میگاواٹ کا پاور پروجیکٹ جلد سی پیک کا حصہ بننے گا ۔سی پیک میں تعلیم اور صحت کے شعبے شامل کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خاتون رُکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ششکٹ گوجال میں وکیشنل سنٹر میں سلائی مشینوں کی تقسیم کے حوالے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اُنہوں نے کہاکہ خواتین کو باعزت روزگار دینے کیلئے حکومت نے وکیشنل سنٹرز کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خواتین زیادہ سے زیادہ با ہنر بنیں ۔ ضلع ہنزہ کے جتنے بھی وکیشنل سنٹرز ہیں اُن کو کا میاب بنایا جائے گا ۔ اُن کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا تاکہ خواتین کو زندگی کا پہیہ چلانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئیں ۔

رانی عتیقہ نے چائنا سرمایہ کاروں کی بات کرتے ہو ئے کہاکہ ہم نے گلگت میں چائنا سرمایہ کاروں کی وفد سے مطالبہ کیا ہے کہ انرجی سیکٹر میں سر مایہ کاری کریں ۔بجلی کے بغیر سیاحت ، ہو ٹلنگ اور انڈسٹری ترقی ممکن نہیں ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔ عطاآباد جھیل پر بننے والی پاور پروجیکٹ جلد سی پیک کا حصہ بننے گا ۔اسی طرح سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد کیلئے بھی حکومت کام کررہی ہے ۔اس سال دس لاکھ سیاح آئے ہیں تو انشاء اللہ اگلے سال تیس لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متواقع ہیں ۔ جس سے بے روز گاری کی شرح میں کمی آئیگی۔

ششکٹ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے نمبردار کریم ا لدین نے کہاکہ ہم میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ غضنفر کے شکر گزار ہیں کہ اُنہوں نے سب سے پہلے وکیشنل سنٹر ہمیں دیا تھا ۔ لیکن سانحہ عطاآباد کی وجہ سے جھیل بننے کے بعد وکیشنل سنٹر ڈوب گیا ۔ اور ششکٹ کے بہت سے لوگ متاثر ہوئے ۔ جسکی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ۔ رانی عتیقہ غضنفر کو جب پتہ چلا کہ پہلے والا سلائی سنٹر جھیل کی نذر ہوگیا ہے تو اُنہوں نے دوبارہ سے سلائی سنٹر کو فعال بنایااور ہمارے غریب ماؤں ،بہنوں کی مدد کی۔ اور آج سلائی مشینوں کو لیکر ہمارے پاس آئی ہے ۔ ششکٹ کے عوام ان کے شکر گزار ہیں ۔

نمبردار اسلم نے وکیشنل ٹریننگ سنٹر کی سرکاری عمارت کا مطالبہ کیا ۔تو اس کے جواب میں خاتون رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے کہاکہ بحشیت نمبردار آپ زمین تیار کریں ۔ ہم معاوضہ اور بلڈنگ بنائینگے ۔ جس پر عوام ششکٹ نے شکریہ ادا کیا ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button