عوامی مسائل

ہنزہ: تین پاور منصوبوں کے لیے 30 کروڈ روپے ریلز کر دیا گیا ہے، ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میر سلیم خان

ہنزہ(اجلال حسین) ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میر سلیم خان کے کاوشوں کے بدولت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافیظ حافظ الرحمن نے ہنزہ میں بڑهتی ہوئی بجلی کی شدید بحران کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر مسگر ون میگاواٹ .مایون 500کلو واٹ اور حسن آباد نالہ دو میگاواٹ پاور منضوبہ کے لیے خصوصی طور پر 30 کروڈ روپے ریلز کر دیا گیا ہے.اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلستان میر سلیم خان نے نمائندہ پامیر ٹائمیزکے ساته خصوصی گفگتو میں کہا کہ عوام ہنزہ کو اس وقت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم سابق حکمرانوں نے ہنزہ میں کوئی میگامنصوبہ ابتدائی سالوں میں نہ رکهنے کی وجہ سےآج عوام بجلی کے لیے رو رہے ہیں جس کی ذمہ داری سابقہ حکومت پر ہوتی ہیں. جبکہ دوسری جانب محکمہ برقیات کے حکام نے ہنزہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکه کر محکمہانہ پاور منچوبے جو کہ مایون اور حسن آباد نالے میں رکها تها ہم نے بهی اس کو عوامی مفاد کےمنصوبے کا کیال رکهتے ہوئے ان منصوبوں کو جاری رکها اور انشااللہ ان منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ایک سے ڈیڈهه سالوں میں مکمل کرتے ہوئے ہنزہ شہر کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے گے جس کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان بهی علاقے کے مسائل کو سمجهتے ہوئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ میں نہ صرف بڑهتی ہوئی لوڈ شیڈنگ بلکہ تعلیم .صحت اور دیگر اہم منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے عوام کی تعاون کا طلب گار ہوں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button