بلاگز

خیال سےملاقات-دوسری قسط

تحریر حمایت خیال

زمانہ اپنے حوادث چھپا نہیں سکتا
ترا حجاب ھے قلب و نظر کی ناپاکی

کچھ دنوں سے شوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور چھوٹی بڑی سکرینوں میں شام حلب، اسد روس کی باتیں سن سن کر حیرانی اور تجسس سی ھو گئی. آج کی ملاقات میں (حمایت) نے……. خیال سے ایک سوال تین طریقے سے کیا…

یار خیال…..! شام کے بارے میں آپ کی رائے کیا ھے؟
کیا خیال ھے تیرا..؟
کیا واقعی شام جل رھا ھے.؟

خیال ھمیشہ مسکرا کے جواب دیتے ہیں. بتایا کہ……

شام تو ایک عرصے سے آگ کی لپیٹ میں ھے. مگر ان فائر فائٹرز اور فائر برگیڈ سے منسلک لوگوں کو کیا واقعی ایک ہفتہ پہلے پتا چلا…..! ….؟

تو پھر آگ بجھانے کیوں نہیں جاتے….؟
چلیں مان لیتے ہیں کہ شام جل رھا ھے. تو کیا فلسطین ، بحرین ، یمن ، برما ، نائیجیریا چچینا، کشمیر میں امن و آشتی قائم ھوگئی….؟….! ..؟
کیا گلگت بلتستان کے ًمحکوم عوام کو حقوق مل گئے. .؟
کیا بلوچ قبائل کے مسائل حل ھوگئے…؟ کیا سینکڑوں وکلا، ڈاکٹرز، انجینرز، صحافی، علماء اور ان گنت بے گناہ شہیدوں کے قاتلوں کو تختہ دار تک پہنچایا گیا….! …؟ کیا قبائلی علاقوں کا نقصان تلافی ھوگیا..؟ کیا اچھے اور برے طالبان کی نشاندگی ھوگئی…؟ کیا نیشنل ایکشن پلان اپنے مقاصد میں پورا اترا…؟

کیا عمران خان کا انقلاب آگیا…؟ کیا انرجی کرائسس سے لے کے مہنگائی تک کے مسائل حل ھو گئے…؟ کیا سود میں گنجائش پیدا کی گئی…؟

کیا کچرے اٹھانے والے بچے کو ااسکول کی راہ دیکھائی گئی…؟ کیا سندھ طاس کے معاھدہ اور دیگر معاھدے اب بھی حفاظت میں ہیں………؟ کیا اب بھی پا کستان میں موجود ملالہ جیسی بچیاں سکول جا رھی ہیں…؟ کیا آرمی پبلک سکول، کوئٹہ پولیس ٹرئینگ، سینکڑوں بسوں سے اتار کے مارے جانے والے مسافروں اور مسجد و امام بارگاہوں میں دھماکوں سے شہید ھونے والے لوگوں کے مجرموں کو سزا ملی….؟ کیا اقلیتوں کی بستیاں کو جلانے والے کیفر کردار تک پہنچ گئے. …، .؟
ھاں اگر تم نے ان میں سے کسی ایک بھی مسئلہ کا حل نکال لیا ھے تو تمھیں حق ھے کہ ایک نیا مسئلہ اٹھاؤ اور اس سے پایہ تکمیل تک پہنچاؤ.
میرے عزیز ……….جب ایک کام بخوبی انجام نہیں دے سکتے تو کسی اور دوسرے مسئلہ میں مت الجھو. شام کا مسئلہ عالمی طاقتوں کا اقتدار اور وسائل حاصل کرنے کی حوس ھے.. مسئلہ شام انہی مسئلوں کی لڑی سے منسلک ھے جس میں ایران، عراق، کویت ،افغانستان ہیں.
ھم بحیثیت مسلمان دشمن کی چالوں سے ناوقف ہیں. یہ فقط خانہ جنگی نہیں یہ بیسویں صدی میں شروع ھونے والے ثقافتی یلغار کی ایک بیانک جھلک ھے…..
ھم اس قدر الجھ گئے ہیں کہ بچ کے نکلنا مشکل ھو گیا ھے. عالمی تہذیب اور ثقافتی یلغار کے میدان میں ھم درمیان میں کھڑے ہیں. اگر ھم پھر بھی متحد ھوتے تو مقابلے کی طاقت رکھتے . ھم اب چاھتے ھوئے بھی سلجھ نہیں سکتے……. معاشی کمزریوں اور ھمارے حاکموں کی لالچ نے ہمیں سنبھالنے نہیں دیا… چاروں طرف سے آنے والی تیریں ھمارے سینیوں سے گزر رھی ہیں. ھاں امن آشتی چاہتے ھو تو دوسروں کو چین سے رہنے دو… ….

ھاں حمایت…! شام واقعی ۲۰۱۲ سے جل رھا ھے. ایسے ھی جل رھا ھے جیسے فلسطین، افغانستان، عراق، ایران، برما، نائیجیریا اور دیگر ممالک جل گئے تھے.

حمایت..! ذرا اپنی ھی گھر کی حالت تو دیکھو … جس سے اب بھی ظلم ستم کے کالے بادل اٹھ رہیے ہیں. یار حمایت ..! برا مت ماننا. جو عورت اپنا گھر نہیں سنبھال سکتی وہ دوسروں کو کیسے کچھ کہہ سکتی ھے…جس گھر کے بچے والدین سے بغاوت کریں وہ کیسے کسی اور بزرگ کی عزت کر سکتے ہیں..؟ ھاں حمایت اگر کچھ کرنا ھے، اگر انقلاب لانے کی خواہش ھے تو سب سے پہلے اپنے گھر(پاکستان/گلگت بلتستان) سے شروع کرو.
انشاء اللہ کامیابی تمھارے قدم چھومے گی.
آج میں بالکل خاموش رھا. کچھ کہہ بھی تو نہیں سکتا تھا. کوئی کراس سوال بھی نہیں کر سکا. بس سر جھکائے سنتا رہا اور کبھی خود کو تو کبھی ذمہ داران کو کوستا رھا.
ھم یہ جان لیتے کہ انقلاب کبھی باھر سے نہیں آسکتا….
تعلیم و تربیت انقلاب کے اساس ہیں. اچھائی اور برائی کو جانے (فرق معلوم کئے) بغیر اچھائی کو کیسے پہچان سکتے ہیں… ھاں جب تک باطل ھے، حق کو پہچاننے میں آسانی رھے گئی….ھاں ایک اور بات کہ کبھی باطل کے سامنے سر نہ جھکانا.. مردانگی سے مقابلہ کرنا اور فولاد کی طرح مضبوط رھنا.
بقول اقبال
ہو حلقئہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم
رزم حق و باطل ھوتو فولاد ھے مومن

خیر اسی اثنا موذن کی اذان نے احساس دلایا کہ صبح ھونے والی ھے…. خیال مجھ سے مخاطب ھو کے کہتا ھے حمایت میری ان باتوں کو آگے بتانا اور دیکھنا کہ کیا واقعی میں آپس میں نہیں الجھے ھوئے…..؟..؟
اللہ نگہبان…

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button