سیاستگلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف متاثرین عطاآباد کے لئے 2010 میں اعلان کردہ 10کروڈ روپے دینا بھول گئے،متاثرین عطاآباد کے نمائندہ وفد کا میڈیا سے گفتگو۔

ہنزہ(اجلال حسین ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف متاثرین عطاآباد کے لئے اعلان کردہ 10کروڈ روپے دینا بھول گئے۔ متاثرین عطاآباد کے نمائندہ وفد نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مئی2010ء میں اپنے دورہ ہنزہ کے موقع پر متاثرین کی بحالی کے لئے 10کروڈ روپے امداد کا اعلان کیاتھا تاہم سانحہ عطاآباد کا جنوری 4کو 2017میں چھ سال کا عرصہ ختم ہو گیا مگر متاثرین کو وہ امداد ابھی تک نہیں ملی، جس کی وجہ سے متاثرین عطاآباد 6 سال گزرنے کے باوجود بے یار ومدد گا ر سخت سردی کے ایام ہویا گرمی عارضی شیلٹرز میں اپنے بال بچوں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ عطاآباد میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے میاں محمد نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے میاں صاحب کے ہاتھوں سے چیکس دیا مگر متاثرین کے لئے پنجاب حکومت کی جانب اعلان کردہ 10کروڈ روپے بحالی کے لئے کہا تھا مگر اب تک متاثرین اس امداد کے منتظر ہیں ۔ متاثرین نے میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان سے پرزور اپیل ہے کہ متاثرین کی بحالی کے لئے اعلان کردہ رقم عطاآباد متاثرین کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button