عوامی مسائل

گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بہتر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کیا جائے

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک کے دیگر صوبوں میں عوام کی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ سہولیات میسر کر رہے ہیں، چاہے وہ میٹرو بس ہو یا اورنج ٹرین یا تو مقامی سطح پر مختلف قسم کی ٹرانسپورٹ اداروں سے عوام کو فائدہ دے رہے ہیں۔ مگر گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ٹرانسپورٹ معاملات میں یکسر نظر انداز کر رہے ہیں۔ گزشتہ40 سالوں سے گلگت بلتستان کے مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکوNATCOجہاں پر عوام کو نہ صرف سفری سہولیت مہیا کر رہے ہیں نہایت کم کرایہ پر بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے خوراک اور دیگر اجناس بھی کم قیمت پر عوام کو فراہم کرنے میں اس ادارے کا اہم کردار ہیں۔ نیٹکو بس سروس خنجراب سے لیکر کراچی تک عوام کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کر رہا ہیں تو دوسری جانب حکومت پاکستان سی پی کے نام پر عوام کو فائدہ دینے کے لئے ہر قسم کی سہولت دے رہے ہیں۔ دوسری جانب نیٹکو جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کا ایک قومی ادارہ ہے حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کے سہولت دینے والی بسیں بھی خستہ حالی کا شکار ہو گئے ہی۔ں جس کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔عوام گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح جہاں پر میٹرو بس سے لیکر اورنج ٹرین اور مختلف شہروں میں عوام کے لئے لوکل بس سروس کا آغاز کر دیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کے علاقہ خنجراب سے کراچی تک چلنے والی خستہ حالی کا شکار بسوں پر توجہ دیتے ہوئے ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کے لئے ان بسوں کی مرمت کرتے ہوئے سفر کرنے کی لائق بنایا جا ئے۔ تاکہ خنجراب سے کراچی تک سروس کرنے والے بسیں جو کہ سی پیک کی علامات ہیں عوام بغیر کسی تکلیف کے سفر کر سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button