چترال

چترال: ڈرگ انسپکٹر نے دروش اور چترال بازار میں متعدد میڈیکل اسٹوروں اور تشخیصی مراکز کا معائنہ کیا

چترال (بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسراراللہ کی ہدایت پر صوبائی ڈرگ انسپکٹر چترال نذیر احمد نے دروش بازار میں ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مارکر سرکاری محکمے کے انجکشن برامد کرلئے جوکہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت بتائے گئے ۔ ڈرگ انسپکٹر نے ادویات تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور سرکاری ادویات کو فروخت کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا جارہا ہے ۔ درین اثناء انہوں نے چترال بازار میں بھی متعدد میڈیکل اسٹوروں اور تشخیصی مراکز کا معائنہ کرکے لائسنس ، ادویات اور صفائی کا معیار چیک کیا اور ایک میڈیکل اسٹور کو تجدید شدہ ڈرگ لائسنس نہ ہونے کی پاداش میں سیل کردیا اور کئی میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری کو بھیجوا دیے جبکہ متعدد میڈیکل اسٹور وں میں صفائی کی فقدان کی نشاندہی کرتے ہوئے وارننگ جاری کردی اور ادویات کی وارنٹی رکھنے کے عمل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button