تعلیم

ہنزہ: سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج نے اپنے گیارواں سالہ کامیابی کا تقریب منایا

ہنزہ(رحیم آمان) ہنزہ سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج نے اپنے گیارواں سالہ کامیابی کا تقریب منایا۔اس موقع پر طلبا ء اور طا لبات نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیرمین سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کا لج شاہ ریس خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیڈنا سکول کی بنیاد 2006میں رکھی گئی۔ تب سے سیڈنا نے کامیابی کے مختلف مراحل طے کیے اور آج سیڈنا سکول اینڈ کالج سسٹم نے پرائیوٹ تعلیمی نظام میں ایک مقام بنایا ہے اور بورڈ لیول پہ کئی پوزیشن بھی حاصل کیے۔اور آج کئی ہمارے سکول اور کالج سے فارغ طلباء اور طا لبات عملی زندگی میں داخل ہوکر زندگی کے مختلف میدانوں میں ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پرنسپل سیڈنا سکول سلیم ا للہ نے کہا کہ سیڈنا سکول سسٹم کا شمار ہنزہ کے اولین پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں ہوتاہے جس نے ان گیارہ سالوں میں کئی کامیاب طلباء اور طلبات پیدا کیے جو آج سیڈنا اور اس معاشرے کے لیے فخر کے باعث ہیں۔

تقریب میں گیارہ سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button