صحت

کوئی نجی مرکزِ صحت علی آباد سول ہسپتال ہنزہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ڈاکٹر شیر حافظ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہنزہ ( سروے رپورٹ: اجلا ل حسین)ہمارے عوام وی آئی پی کلچرل کے عادی ہو چکے ہیں ہم پورے اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ ضلع ہنزہ کا کوئی بھی پرائیویٹ کلینک یا نجی ہسپتال تحصیل ہیڈ کواٹر علی آباد ہسپتال کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے جہاں پر نہ صر ف گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سے بلکہ ہنزہ نگر میں مقیم پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریض بھی صرف10روپے کی فیس میں فائدہ لیتے ہیں۔ جہاں پر مختلف بیماریوں کی تین قابل ترین لیڈی ڈاکٹرزاور تین مرد ڈاکٹرز کے علاوہ تجربہ کا ر نرسنگ سٹاف 24گھنٹے عوام کے خدمت کے لئے کھڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سول ہسپتال علی آباد میں میڈیا سروے ٹیم کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محکمہ صحت ضلع ہنزہ کے آفیسر ڈاکٹر شیر حافظ نے کیا۔

انہوں نے میڈیا سروے ٹیم کو سول ہسپتال علی آباد کے معائینے کے دوران مزید کہا کہ اس ہسپتال میں مریضوں کے لئے بغیر کسی معاوضے کے کسی بھی بیماریوں کے لئے معائینہ کرنا چاہیے وہ خواتین کا ہو یا مردانہ قابل ترین اسپیشلٹ موجود ہے جبکہ کسی بیماری کی تشخص کے لئے اعلیٰ معیار کے لیبارٹری سامان کے ساتھ تجربہ کار عملہ دن ہو یا رات مریضوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا سروے ٹیم کو سول ہسپتال کے مختلف کمروں کا معائینہ کروایا جہاں پر مریضوں کے لئے دوائیاں کے ساتھ ایڈمٹ ہونے والے مریضوں کی وارڈ ، حاملہ خواتین کے لئے تجربہ کار نرسنگ عملہ کے ساتھ سردی ہو یا گرمی کے موسم اُن کے لئے خصوصی انتظامات بھی میسر کر دئیے ہیں جن کے لئے عوام نجی ہسپتالوں اور کلینکوں میں ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ قبل از وقت جنم لینے والے بچے کے لئے نگہداشت کے اعلیٰ معیار کے مشین دستیاب ہے جو کہ گلگت کے سرکاری و غیر سرکاری بڑے ہسپتالوں کے علاوہ پاکستان کے دیگر علاقوں کے بڑے سرجیکل ہسپتالوں میں موجود ہے سول ہسپتال علی آباد میں لایا گیا ہے ہمارے عوام کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ بغیر کسی معاوضہ کے سول ہسپتال علی آباد میں یہ ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایچ اور ہنزہ نے میڈیا سروے ٹیم کو ڈسٹرکٹ سٹور برائے ادویات کے علاوہ سول ہسپتال کے سٹور اور مین کونیٹڑ جہاں سے مریضوں کے لئے دوائی دی جات کا دورہ بھی کروایا، اور کہا کہ مریضوں کے لئے ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق 60فیصد سے زائد ادوایات ہسپتال سے فراہم کی جاتی ہیں جو کہ خوش قسمتی کی بات ہے اس سے قبل ہسپتال میں اتنی دوائیاں میسر نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع ہنزہ کے کوٹے میں دی جانے والی ادویات میں کمی واقع ہو ئی تو اپنی مدد آپ کے تحت مختلف اداروں کی مدد سے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے دوائیاں فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول ہسپتال علی آباد میں گزشتہ سال نرسنگ اور پیرمیڈیکل سٹاف کی کمی تھی تاہم حالیی دنوں میں ہو نے والی خالی اسامیوں پر شفاف طریقے سے بھرتیاں ہونے کے بعد کافی حد تک میڈیکل سٹاف کی کمی پوری ہو چکی ہے اور نشاللہ باقی بہت جلد خالی شدہ اسامیوں پر محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کی احکامات کے روشنی میں پرُ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب ہم نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام سے ا پیل کیا ہے کہ سول ہسپتال علی آباد کے آپریشن تھیٹر کو چلانے کے لئے سینئر سرجیکل ڈاکٹر فراہم کرے انشاللہ بہت جلد سول ہسپتال علی آباد میں ایک خواتین اور مر د سرجیکل ڈاکٹر کی مدد سے آپریشن تھیٹر کو بھی فگشنل کر دیا جائے گا جس سے چھوٹے چھوٹے آپریشنز عوام کے گھر کے دہلیز پر میسر ہو نگے اور مریضوں کو گلگت یا دیگر علاقوں کی طرف جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال علی آبادجو کہ ضلع ہنزہ کے عوام کے لئے ایک مرکزی ہسپتال ہے اس سے فائدہ لینے کے لئے عوام دن ہو یا رات سول ہسپتال سے رجوع کریں مریضوں کی سہولت کے ہسپتال کے مین گیٹ اور نوٹس بورڈ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کا رابطہ نمبر بھی آویزاں کر دیا ہے۔ سول ہسپتال عملہ کی جانب سے کسی قسم کی شکایات کی صورت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اورمحکمہ صحت کی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے نمبررات سول ہسپتال کے نوٹس بورڈ اور مین گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شیر حافظ نے میڈیا ٹیم سے گفتگو میں مزید کہا کہ سول ہسپتال میں اس وقت بھی دو سے تین سو مریض روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرزکی خدمات حاصل کرتے ہیں، اور بیماری کے حساب سے موجود دوائیاں مریضوں کو دی جاتی ہیں۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جا رہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button