سیاستگلگت بلتستان

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملا کر مشترکہ کونسل تشکیل دیاجائے، مسلہ کشمیر حل کئے بغیر جی بی کو صوبہ بنانا نا ممکن ہے۔ جمیعت علماء اسلام گلگت

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ملا کر مشترکہ کونسل تشکیل دیاجائے۔ مسلہ کشمیر حل کئے بغیر جی بی کو صوبہ بنانا نا ممکن ہے، یہ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے غداری ہوگی، اس سے مسلہ کشمیر عالمی طور پر کمزور ہوگا۔ وفاقی حکومت دونوں خطوں کی اکائی اور وحدت کو توڑنے کی کوشش نہ کرے۔ ان خیالات کااظہار امیر جمیعت علماء اسلام گلگت منہاج الدین اور سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت و سابق امیداوار قانون ساز اسمبلی جی بی ایل اے مولانا رحمت اللہ سراجی نے یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں JUI کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان قائد جمعیت اور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن کے حکم پر یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیری خواتین،معصوم بچوں اور مظلوم عوام کے ساتھ ظلم و بربریت کا شرم ناک سلوک عالمی امن کے دعویٰ داروں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے۔انکی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔سکارٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا ہیں۔کون سی چیز رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تاریخ انسانیت کی سب سے بڑی قربانی دے رہے ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے عزم و ہمت اور استقلال کے آگے گٹھنے ٹیکنے پر مجبور ہوگا۔اس کو ہر صورت میں مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی مخالفت کرنے والے عناصر شہدا ء کشمیر کی لازوال قربانیوں سے انحراف کر رہے ہیں۔پاکستانی قوم اپنی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔قوم اپنی شہ رگ کو نہیں چھوڑ سکتی ۔اس دفعہ جمعیت علمائے اسلام قائد جمعیت کے حکم پر شہدا کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر شاندار طریقے سے منائے گی۔ انہوں نے پاکستا ن کے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر پر معذرت خواہانہ رویہ چھوڑ کر بھارت کے ساتھ ٹھوس موقف اختیار کرنا چاہیے۔عالمی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے روایتی بے حسی چھوڑ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وزیر اعظم آداد کشمیر کا حالیہ بیان ان لوگوں کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے جو دونوں خطوں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

استور ( بیورورپورٹ )
ضلع استور میں ایک بار پھر شدید برف باری جاری ہے زیادہ برف باری کے باعث استور اور گلگت کا ویلی روڈ بھی مکمل طور پر بلاک ہوا ہے جبکہ دوسری جانب بالائی علاقوں کے تمام زمینی رابطے منقطہ ہوئے ہیں دوسری جانب ہیڈ کواٹر گوریکوٹ اور عید گاہ میں ایک فٹ برف پڑی ہء جبکہ بالاے منی مرگ ، قمری ، کالا پانی ، رٹو ، ترشنگ میں 3گزبرف پڑی ہے جبکہ برذیل ٹاپ میں 8گز برف پڑی ہے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ استور میں اس سال ریکارڈ کی بر ف باری ہوئی ہے اس سے پہلے کبھی اتنی برف نہیں پڑی تھی ۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button