شعر و ادب

دیامر پریس کلب انتخابات، ایک ووٹ کے فرق سے محمد قاسم صدر منتخب ہوگئے

چلاس(بیورورپورٹ) دیامر پریس کلب کے انتخابات مکمل محمد قاسم صرف ایک ووٹ سے ایک سال کیلئے دیامر پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے۔ پریس کلب کے انتخابات کیلئے کل چار اُمیدوار میدان میں اُترے تھے ۔گلگت بلتستان کی صحافت کا روشن نام سرتاج خان نے قاسم کی حمایت کر دیئے اور اپنے حمایتوں کے سارے ووٹ محمد قاسم کو دلا دیا ،جبکہ پریس کلب کی صدارت کا اُمیدوار اسلم چلاسی نے ووٹنگ سے قبل مجیب الرحمن کی پریس کلب کے لئے کی جانے والی خدمات کو مد نظر رکھ کر انکے حق میں دستبردار ہوئے تھے۔انتخابات میں کل 13ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 7ووٹ محمد قاسم کو پڑے جبکہ 6ووٹ مجیب الرحمن نے حاصل کیا۔ اسی طرح صرف ایک ووٹ سے محمد قاسم دیامر پریس کلب کے صدر بن گئے۔انتخابات کے بعد خطاب کرتے ہوئے محمد قاسم نے کہا کہ میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پریس کلب کی بہتری کیلئے مل کر کام کیا جائیگا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہا کہ دیامر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری طریقے سے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا ہے۔ ماضی میں سلیکشن ہوتا تھا ،لیکن پہلی دفعہ سلکیشن کا خاتمہ کرکے الیکشن کرایا ہے جو کہ دیامر کے تمام صحافیوں کی کامیابی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button