معیشت

ضلع شگر کے بالائی علاقے ارندو میں پاک فوج کی جانب سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے زریعے امدادی اشیاء پہنچائی گئی

سکردو(رجب علی قمر) حالیہ طوفانی برف باری سے متاثرہ ضلع شگر کے بالائی علاقے ارندو میں پاک فوج کی جانب سے خصوصی ہیلی کاپٹر کے زریعے امدادی اشیاء پہنچائی گئی اس موقع پر میجر زاھد ملک بی ایم 62 برگیڈ سکردو،کمشنر بلتستان ڈویثرن عاصم ایوب اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو عدیل حیدر موجود تھے۔ آرمی اور سرکاری حکام نے اس موقع پر ارندو باشہ کے لوگوں سے ملاقات کیں اور انہیں درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کیا۔ اس موقع پر عسکری حکام اور کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے 50 خاندانوں میں اشیاء خوردنوش گرم کمبل اور امدادی سامان تقسیم کیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button