سیاست

گلگت: پیپلز پارٹی کے دور میں25لاکھ بوری گندم کا کوٹہ تھاجو اب کم کرکے12لاکھ بوری کردیا گیا- رہنما پی پی پی امداد حسین جعفری

گلگت(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں25لاکھ گندم کا کوٹہ تھا لیکن موجودہ حکومت نے اس کو کم کرکے12لاکھ بوری کردیا جبکہ گندم کی کوالٹی بھی انتہائی ناقص ہے۔ان خیالات کا اظہاررہنما پی۔پی۔پی امداد حسین جعفری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں آٹے کی شدید قلت ہے۔عوام آٹے کیلئے ترس رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کونسل کے ممبران عوام کی خدمت کرنے کے بجائے آٹے کے ڈیلر بن گئے ہیں۔سابقہ دور حکومت میں آبادی کے لحاظ سے ڈیلرز اوران کے لئے وافر مقدار میں آٹامہیا کیا جاتاتھا۔لیکن موجودہ حکومت نے سابقہ ڈیلرز کے کوٹے کو کم کر کے مسلم لیگ ن کے ورکروں کو گُم نام ڈیلر بنایا ہے جن کا سرے سے کوئی پتہ نہیں ہے کہ وہ آٹاکہاں بیجتے ہیں۔آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) اپنے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی نظریاتی جماعت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button