عوامی مسائل

شگر : باشہ کو آفت ذدہ ایریا قرار دیا جائے۔ عمائدین

سکردو ( رجب علی قمر )باشہ شگر کو آفت ذدہ ایریا قرار دیا جائے، علاقہ سالہا سال قدرتی آفات کی ذد میں رہی ہے۔ محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور حکومت علاقے کو آفت ذد ہ قرار دیں۔ علاقے میں سالانہ ریکارڈ برف باری ہوتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ جاتے ہیں۔ مارچ سے مئی تک برفانی تودے اور مئی سے ستمبر تک علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوتی رہتی ہے۔ جس کے باعث زرخیز زمین ،مال مویشیاں ،سڑکوں او ر پھلدا ر غیر پھلدار درختیں ،تیار شدہ فصلوں کو نقصان معمول ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شگر باشہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین احمد چو ،سکندر علی ،تقی سرور ،سید حیدر شاہ ،شبیر احمد و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عمائدین نے کہا کہ باشہ میں اس سال ہونے والی برف باری کو پہلی بار میڈیا کی مہربانیایشو کے طور پر اٹھایا گیا تو انتظامیہ اور حکومت ویلی کی طرف متوجہ ہوئی۔ ہر سال اسی طرح کے ریکارڈ برف باری معمول کی بات ہے۔ عوامی نمائندے ویلی کے تمام مسائل سے واقف ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شگر باشہ سالہا سال سےقدرتی آفات کی ذد میں رہی ہے اسلیےصوبائی حکومت او ر محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ علاقے کو آفت ذدہ قرار دیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button