چترال

چترال: گرم چشمہ روڈ ٹریفک کیلئے بحال

چترال(نامہ نگار) وی سی ناظم بشگوشٹ نظارشاہ،نائب ناظم امیرمعاب،وی سی ناظم مُردان قیمت خان ،نائب ناظم انوارخان ،وی سی ناظم زیارت عمری خان ،چیئرمین پیپلزپارٹی نادرشاہ دیگرعمائدین نے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ گرم چشمہ چترال روڈبرف باری اورلینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ سے تقریبا20دنوں سے بندپڑاتھا محکمہ سی اینڈ ڈبلیودن رات محنت کرکے مذکورہ روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیاہم اہلیاں گرم چشمہ ومنتخب نمائندے گرم چشمہ روڈ کوکھولنے پرممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان،ایکسین سی اینڈڈبلیومقبول اعظم ،ایس ڈی او طارق علی ،سب انجینئرسید ابراہم شاہ ،کرنل سبح الدین چترال سکاؤٹس،ٹھیکہ دارشیروزیر،ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حمیدیوسفزئی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ کاخصوصی شکریہ اداکرتے ہیں جن کی انتھک کوششوں سے گرم چشمہ روڈ کے صفائی کاکام بروقت مکمل ہوا۔انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگ سٹرک کے بندش کی وجہ سے بہت زیادہ تکلیف میں تھے،مریضوں کوہسپتال تک نہیں پہنچاسکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اہلیاں لٹکوہ اُمیدرکھتے ہیں کہ ہمارے نمائندے اورحکومتی مشینری آئندہ بھی اسی جدبے کیساتھ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپناکردارادا کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button