سیاحت

صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے- صو با ئی وزیر سیاحت

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر سیاحت فدا خان فدا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی سطح پر اسلام آباد میں ایک آرکیالوجی گارڈن بن رہی ہے،ہماری کوشش ہیں کہ اس گارڈن میں گلگت بلتستان کے قدیم ارکیالوجی کے آثار کو محفوظ کیا جائے۔ آرکیالوجی پر کام کرنے والی ایک پرائیویٹ ادارے کے سربراہ سے میری بات ہوئی ہے ،اس ادارے کے سربراہ سے گلگت بلتستان آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ سے بھی میٹنگ کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت شہر اور دوسرے اضلاع کے اہم شہروں میں سیاحتی انٹری پوائنٹ کھول رہے ہیں جہاں گلگت بلتستان کے سیاحت سے متعلق تمام ضروری معلومات دستیاب ہوگی۔ اس پرائیویٹ ادارے کو محکمہ سیاحت ہر ضلع کا دورہ کروائے گی اور جہاں جہاں آرکیالوجی کے باقیات ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔ سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع غذر کے گاؤں ٹیرو کا دورہ کیا ہے اس حوالے سے ہسپتال اور ڈپوز کا معائینہ کیا ، ضلع غذر میں کسی قسم کا کوئی مہلک بیماری کا حملہ نہیں ہے۔ دوائیاں موجود ہے ،گندم کاذخیرہ بھی موجود ہے البتہ ایک دو ڈپوز سے گندم ایشو بھی کیا گیا ہے لیکن کہیں پر بھی کو ئی گندم کا ایشو نہیں ہے۔ عوام سے بھی ملا ، ان کے مسائل سنا اور بہت جلد ان کی حل کے لیے کوششیں تیز کرونگا۔ عوام کوہر حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ میرا پروگرام برست تک جانے کا تھا لیکن ٹیرو سے آگے روڈ بلاک تھا اس لیے نہیں جا سکا۔ روڈ کو جلد کھولنے کے لیے ڈی سی اور ایکسن پی ڈبلیو ڈی سے بات کی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایک یا دو روز میں روڈ ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button