سیاست

گلگت: سیاسی لوگوں کوشیڈول فور میں شامل کر کے بدترین مثال قائم کی ہے۔ صدرپاکستان پیپلز پارٹی ضلع گانچھے

اسلام آباد ( محمد علی عالم ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گانچھے کے صدر آخوند محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت شیڈول فور کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہی ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت اپنی غلط پالیسی کی وجہ سے عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ ن لیگ صرف دعوے اور سیاسی اعلان کے علاوہ کوئی عملی کام نہیں کر رہی ہیں۔ ہماری حکومت پر کرپشن کا الزام لگانے والے ن لیگ نے ڈیڑھ سال میں کرپشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ٹھیکوں کی نیلامی سرعام جاری ہے، صوبے میں ون مین شو چل رہی ہے۔ ن لیگ کی مایوس کن کارکردگی سے عوام بیزار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت میں حالیہ دنوں پولیس بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑا کر ن لیگ نے اپنا اصل چہرہ دیکھایا ہے۔ گلگت میں سیاسی بنیادوں پر سیاسی لوگوں کوشیڈول فور میں شامل کر کے بدترین مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلتستان ریجن میں سیاسی بنیادوں پر لوگوں کو شیڈول فور میں شامل کیا تو شدید احتجاج کریں گے۔ جن لوگوں کو شیڈول فور میں ہونا چائیے تھا وہ لوگ اس وقت ایوان میں موجود ہے۔ شیڈول فور کا غلط استعمال ن لیگ کے لئے بہت مہنگا پڑے گا۔ عوام کو بتایا جائے حالیہ دنوں گلگت ریجن سے جن لوگوں کو شیڈول فور میں شامل کیا گیا ان کا کیا قصور ہے یہ لوگ کونسی دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button