ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج اور روپانی فاونڈیشن کے اشتراک سے جدید تعلیمی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی آگاہی والدین اور ECDسنٹر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکشن ہنزہ نے کہا کہ جدید تعلیمی نظام اور تحقیق یہ بتاتا ہے کہ شکم مادر سے روحانی، جسمانی اور عقلی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں، جس کے لئے اساتذہ اور والدین کو مخصوص تربیت دی جاتی ہے تاکہ بچوں کے اندر پوشیدہ صلاحتوں کو اجاگر کرنے کے لئے خوشگوار ماحول دی جائے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشن نے ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نجی ادارہ روپانی فاونڈیشن کو اس آگاہی والدین منصوبے کے قیام پر مبارکباد دی۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان