عوامی مسائل

گانچھے : پارلیمانی سیکریٹری غلام حسین کی خپلو میں گندم کے بحران کے سلسلے میں سول سپلائی آفسر سے ملاقات

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) پارلیمانی سیکریٹری غلام حسین ایڈوکیٹ نے خپلو میں گندم کے بحران کے سلسلے میں سول سپلائی آفسر گانچھے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران رکن جی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹیری غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کو آٹے کے ساتھ ساتھ گندم کی بھی ضرورت ہے اور مہینے میں ایک ایک من آٹے سے عوام کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔ اس لیے عوام کو کچھ ماہ میں ایک ایک بوری گندم بھی تقسیم کریں۔ اس پر سول سپلائی آفسر نے اپریل میں خپلو کے عوام کو ایک ایک بوری گندم دینے کی یقین دہانی کی۔ غلام حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ خپلو ہیڈ کوارٹر ہونے کی وجہ سے دیگر مصافات سے بہت زیادہ لوگ نقل مکانی کر کے خپلو میں آباد ہوئے ہیں اور بہت سے لوگ نوکری ، کاروبار اور تعلیم کے لئے خپلو میں رہ رہے ہیں مگر ان لوگوں کی گندم کا کوٹہ ان کی آبائی علاقوں میں جا رہے ہیں اور یہ لوگ خپلو کے کوٹے سے آٹا اور گندم لے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے خپلو میں ہر وقت آٹا اور گندم کا بحران رہتا ہے۔ اس حوالے سے باقی علاقوں کی گندم کے کوٹے سے دو فیصد کوٹے کو ہیڈکوارٹر کے لئے مختص کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے ضلع گانچھے کے آ خری گاؤں چھوربٹ کے علاقے فرانو میں گندم کی کوٹے کو بڑھانے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ فرانو میں آبادی زیادہ اور گندم کا کوٹہ کم ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے وقتی طور پر کسی طرح بھی فرانو کے عوام کو گندم آبادی کے حساب سے دیں۔ مردم شماری کے بعد گندم کے کوٹے میں تبدیلی آئیں گے تو یہ مسئلہ مکمل ختم کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button