عوامی مسائل

کھرمنگ : ہلال آباد گاوٗں کئی دنوں سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر) ہلال آباد گاوٗں کئی دنوں سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے کئی بار حکام بالا کو بتانے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہوسکا یہ بات اہلیان ہلال آبا د نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہلال آباد میں بجلی کی سپلائی ٹیکنکل فالٹ کی وجہ سے بند ہے لیکن محکمہ برقیات کھرمنگ کئی اس فالٹ کو دور کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کئی دنوں سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کے نوٹس میں لانے کے باوجود بھی بجلی بحال نہ کرانا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہلال آباد کی سپلائی کی فالٹ دور کرکے جلد بجلی بحال کرایا جائے واضح رہے کہ علاقہ پنداہ اور منجونگ کی بھی بجلی کئی ہفتے سے بند سے بار بار ٹرانسفارمر دھماکہ کرنے کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی سپلائی جاری نہیں رہتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button